
لاہور (خبر نگار)
وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق
میو ہسپتال کی ری ویمپنگ کے لئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز اور سیکرٹری فنانس مجاہد شیردل کے کی سربراہی میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی قاسم امین، میو ہسپتال سے محمد امین، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو شہزاد زبیر، فرینڈز آف میو ہسپتال سے عثمان تارڑ کی شرکت ۔
اجلاس کا مقصد وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر میو ہسپتال کی مرمت اور بحالی اور جاری کاموں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی قاسم امین، میو ہسپتال سے محمد امین، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو شہزاد زبیر، فرینڈز آف میو ہسپتال سے عثمان تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کو خوش آمدید کہا۔
اجلاس میں ایمرجنسی، او پی ڈی، کیفے ٹیریا اور ریڈنگ روم کی ری ویمپنگ کے لیے مجوزہ کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور ماسٹر پالان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سیکرٹری فنانس کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کو ایم اینڈ آر گرانٹ سے فنڈز پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔
انہوں نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی، آوٹ ڈور بلاک، کیفے ٹیریا/ کے ای ایم یو ریڈنگ روم میں جاری کاموں اور میو ہسپتال کے پرانے بلاک کا تفصیلی دورہ کیا اور آئی ڈی اے پی اور سی اینڈ ڈبلیو ٹیم کو جلد از جلد تکمیل کے لئے احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر سیکرٹری فنانس مجاہد شیردل اور ان کی ٹیم مسلسل تین گھنٹے تک کے ای ایم یو اور میو میں رہے اور کام کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور اور نئے بنائے گئے چلڈرن ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا اور وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر محمود ایاز اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔







