
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کچہ آپریشن کے جانبازوں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد دیں گے۔
لاہور (خبرنگار) نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے راجن پور اور رحیم یار خان میں خطرناک کریمنلز اور مجرمان کے خلاف فرنٹ لائن پر سرگرم عمل پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے کیش انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کچہ آپریشن کے جانبازوں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد دیں گے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ رحیم یار خان اور راجن پولیس کے 73 افسران و اہلکاروں کو 20 لاکھ روپے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کی منظوری دی گئی ہے ان افسران نے کچہ آپریشن کے ساتھ ساتھ جرائم کی سرکوبی سمیت اہم مقامات پر بہادری اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض ادا کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے ایس ایچ او کوٹ سبزل سیف اللہ، ایس ایچ او بھونگ محمد رمضان، ایس ایچ او ماچھکہ تنویر رضا، ایس ایچ او نوید نواز کو 25 ہزارروپے کیش ،ہیڈ کانسٹیبل سرفراز علی کو 01 لاکھ، انسپکٹر قدرت اللہ، سب انسپکٹر اللہ وسایہ ، رفاقت علی اور نقاش رضا سمیت رحیم یار خان کے 37 افسران و اہلکاروں کو فی کس 25 ہزار روپے اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔
راجن پور پولیس کے کانسٹیبل عبدالوہاب کو 01 لاکھ، تنویر احمد کو 50 ہزار جبکہ دیگر 34 افسران و اہلکاروں کو فی کس 25 ہزار روپے اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ افسران و اہلکاروں نے خطرناک کریمنلز و گینگ کے خلاف کچہ آپریشن کے دوران انتہائی بہادری و جانفشانی کے ساتھ فرائض ادا کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے ان فرض شناس افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات وتعریفی اسناد سے نوازا جائے گا ۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ فرض شناس ،محنتی اور قابل افسران واہلکارمحکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سطح پر تقاریب کا سلسلہ جار ی رہے گا ۔







