سٹیسیاست

وزیر اعلی کی تمام خبریں اکٹھی کرکے سپر لیڈ بنا لیں اور ایک تصویر بھی لگائیں جو پولیس کو رینک لگانے والی تقریب ہوئی وزیر اعلی ہاوس میں 

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا میٹرو بس،اورنج لائن میٹرو ٹرین،ڈی سی آفس رجسٹری برانچ کا ساڑھے3گھنٹے طویل دورہ

میٹروبس کے اے سی خراب، شدید گرمی و حبس سے مسافروں کا برا حال، اے سی جلد فنکشنل کرنے کی ہدایتطلبا وطالبا ت میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرسکیں گے:محسن نقوی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو سمری بھجوانے کی ہدایت

لاہور (خبرنگار) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج میٹرو بس اوراورنج لائن میٹرو ٹرین کا ساڑھے3گھنٹے طویل دورہ کیا۔محسن نقوی نے میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین میں سفر کیا اورمسافروں سے سفری سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔محسن نقوی کچہری سٹیشن سے میٹرو بس میں سوار ہوئے، وزیر اعلیٰ نے اپنا اور عملے کا خودٹوکن خریدا اور جناز ہ گاہ سٹیشن تک سفر کیا۔میٹروبس کے اے سی خراب تھے، شدید گرمی و حبس سے مسافروں کا برا حال تھا۔مسافروں نے شکایات کی کہ میٹرو بسوں کے اے سی 6 ماہ سے خراب ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میٹرو بسوں کے اے سی جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہاکہ طلبا وطالبا ت میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرسکیں گے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس ضمن میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو سمری بھجوانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میٹروبس اوراورنج لائن میٹروٹرین کے سٹیشنز پر انتظامات اور سہولیات کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بس میں مسافروں سے سفری سہولتوں کے بارے دریافت کیا اور مسائل کے حل کی یقین دہائی کرائی۔محسن نقوی نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے انارکلی سٹیشن کا دورہ کیا،واش رومز بندتھے،پانی غائب تھا،ٹوکن والی مشینیں خراب تھیں اور مسافروں کی لمبی قطاریں لگی تھیں۔محسن نقوی نے سٹیشنز پر نا کافی سہولتوں پر ناراضگی کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کوفوری طور پر طلب کر لیا۔ محسن نقوی نے اپنے اور عملے کیلئے ٹوکن خریدے اور ٹرین میں سوار ہوئے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےانارکلی سٹیشن سے علی ٹاؤن تک سفر کیا اور سٹیشن پر ٹوکن مشین اوردیگر سہولتیں چیک کیں۔ علی ٹاؤن سٹیشن پر بھی مسافروں کی لمبی قطاریں تھیں۔مسافروں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ محسن نقوی نے میٹرو کارڈ کو آن لائن یا کریڈٹ کارڈسے چارج کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے سفر کے دوران مسافروں سے بات چیت کی اور سفری سہولتو ں کے بارے میں پوچھا۔مسافروں نے ٹوکن مشینوں کے خراب ہونے اور واش رومز بند ہونے کے بارے میں شکایات کیں۔ محسن نقوی نے علی ٹاؤن سے لکشمی چوک تک واپسی کا سفر بھی اورنج لائن میٹروٹرین پر کیا۔لکشمی چوک جانے کے لئے وزیراعلیٰ محسن نقوی اپنے اور سٹاف کے لئے ٹوکن خرید کر سوار ہوئے۔مسافروں کے لئے ٹوکن کاؤنٹر پر رش ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کا حکم دیا۔اورنج لائن میٹروٹرین میں خواتین کیلئے سفری سہولتوں میں اضافے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بزرگ مسافروں سے نشستوں پر جاکر مصافحہ کیا اورخواتین سے بھی سفری سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈی سی آفس لاہور میں رجسٹری برانچ کا دورہ کیا،رجسٹری برانچ کا عملہ غائب اور کرسیاں خالی تھیں۔ وزیراعلیٰ نے عملے کی حاضری چیک کی اور رجسٹرار آفس میں موجود شہریوں کے مسائل سنے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاون آفس میں عملے کی عدم موجودگی پربرہمی کا اظہارکیا۔سب رجسٹرار بھی وزیر اعلی محسن نقوی کی آمد کے بعددفتر پہنچے۔وزیراعلی کے دورے کے دوران دیگر عملہ بھی دفتر پہنچا۔وزیراعلی محسن نقوی نے عملے کو دفتری اوقات کی پابندی کرنے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے رجسٹرار آفس میں موجود سائلین سے بات چیت کی اور سائلین کی درخواستوں پر موقع پرہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ سائلین کو رجسٹری کی دستاویزات کی فراہمی 24گھنٹے کے اندر یقینی بنائی جائے اوردفتری اوقات کے دوران عملے کو ہرصورت دفتر میں موجودرہنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button