
لاہور( خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام کراچی،فیصل آباد اور گجرات میں یکجہتی فلسطین مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقررین کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا حالیہ اجلاس محض علامیہ کے سوا کچھ نہیں تھا۔ بلکہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت ہوئی جارحیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کریں۔مسلمان حکمرانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ دعوں سے آگے بڑھیں اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے عملاً کردار ادا کریں۔ فلسطین دنیا کے امن کے لیے فلیش پوائنٹ ہے۔ اگر فلسطین میں جنگ روکی نہ گئی تو دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے یکجہتی فلسطین مظاہروں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے ہزاروں افراد مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ غیور پاکستانی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بچوں کی طرف سے یکجہتی فلسطین مظاہروں میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ کراچی میں شاہراہ قائد پر پر یکجہتی فلسطین کانفرنس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔یکجہتی فلسطین کانفرنس سے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔جبکہ فیصل آباد میں بھی مسلم ویمن لیگ کے تحت اسرائیلی مظالم کیخلاف جی ٹی ایس چوک سے ضلع کونسل چوک تک القدس خواتین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ القدس مارچ میں شریک ڈاکٹر، ٹیچرز، وکلاء طالبات ودیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحفظ قبل اول اور فلسطینیوں سے یکجہتی کے حوالے سے تحریریں درج تھیں۔ شاہراہ قائدین پر کانفرنس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، نائب صدر فیصل ندیم، حماس سربراہ خالد مشعل،فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر السرمی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال، مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، جامعہ دراسات الاسلامیہ کے مدیر ورکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری، جمعیت علمائے پاکستان کے جنرل سیکرٹری عقیل انجم، جماعت غربا اہلحدیث کے رہنما مفتی انس مدنی، تحریک اہلحدیث کےصوبائی جنرل سیکرٹری مفتی یوسف قصوری، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے رہنما حافظ محمد انور، مسلم وومن لیگ کراچی کی صدر شگفتہ شاہد، ڈاکٹر جہاں آرا ودیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ آج فلسطینی سینوں پہ بم کھا کر بیت المقدس کی حفاظت کر رہے ہیں۔اسرائیل ناجائز ریاست ہے جو کہ فلسطینی سرزمین پہ قابض ہے۔اسرائیل کو فلسطینی زمین سے بھگانا ہو گا۔پاکستان ایٹمی قوت ہے مسئلہ فلسطین پہ اسے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔سعودی عرب کو بھی چاہیے کہ اس مسئلے پر آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے۔اگر دنیا نے مسئلہ فلسطین پہ توجہ نہ کی تو یہ دنیا کا فلیش پوائنٹ ہو گا۔مسلمانوں نے بھی اگر فلسطینیوں کی مدد نہ کی تو یہ آگ ان کے گھروں کو بھی جلا دے گی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد نے کہا کہ اہل کراچی نے ثابت کردیا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قبلہ اول کی آزادی کے لیے مسلمانوں نے کل بھی قربانیاں دی تھیں اور آج بھی دے رہے ہیں۔ پاکستان کی بنیاد لاالہ الااللہ ہے، یہ کلمہ پوری امت مسلمہ کا کلمہ ہے۔ قبلہ اول کا مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں ساری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔
مسلم ممالک کے اتحاد کا مرحلہ آگیا ہے۔ہم مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں فلسطینیوں کا سہارا بن جائیں اور اسرائیل کو مظالم سے روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔ عالمی برادری کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ حق اورمظلوم کا ساتھ دے۔ حماس سربراہ خالد مشعل نے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں کانفرنس کے انعقاد پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔اس وقت امریکا کھل کر اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔ 7اکتوبر کے بعد غزہ میں اسرائیل نے بے دردی کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ اہل غزہ اس وقت مکمل طور پر محصور ہیں۔ ہمیں خوشی ہیں کہ اہل پاکستان اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔ حماس کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر ناجی ظہیر السرمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کے مسلمانوں کا بے دردی سےخون بہا رہا ہے۔ فلسطینی کسی صورت کمزوری نہیں دکھائیں گے۔ہم ہر طرح کی قربانی پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ جنگ امت مسلمہ کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین مقدس سرزمین ہے، اس کی بنیاد نبیوں نے رکھی تھی۔ مسجد اقصیٰ دنیا کی ساری مسجدوں کی سردار ہے۔ہم اس مقدس مقام کے تحفظ سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وہ دن دور نہیں جب یہودیوں کو پناہ کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری شہادتوں پر کسی صورت پریشان نہ ہو، ہم نے موت پر بیعت کر رکھی ہے۔ انہوں نے کراچی میں عظیم الشان یکجہتی فلسطین کانفرنس پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اہل پاکستان ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال نے کہا کہ فلسطینی اپنے امتحان میں کامیاب ہوگئے۔ اب میرا اور آپ کا امتحان ہے۔ فلسطین اور بیت المقدس کا مسئلہ کسی تنظیم یا ملک کا نہیں ہے۔ یہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ ہمیں اپنی فکر کرنی ہے کہ اس آزمائش میں ہم نے کیسے کامیاب ہونا ہے۔جسم کے کسی حصے کو تکلیف پہنچے تو پورا جسم بے چین ہوجاتا ہے۔ ہم مسلمان ہونے کے ناطے فلسطینیوں کے لیے کیا کردار ادا کررہے ہیں۔اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ہم سب کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔
جامعہ دراسات الاسلامیہ کے مدیر ورکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری نے کہا کہ آج ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔اسرائیل مساجد، ہسپتالوں اور اسکولوں پر بمباری کر رہا ہے۔اسرائیل اپنے گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔آج مسلمانوں کی یہ حالت نااتفاقی کی وجہ سے ہے۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ اہلیان کراچی نے آج عظیم الشان مظاہرہ کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی تنہا نہیں ہیں۔ اہل غزہ اپنی جانوں کی قربانی دےکربیت المقدس کی حفاظت کر رہے ہیں۔آج فلسطینی اپنے بچوں کو دفنا رہے ہیں جبکہ 58 اسلامی ممالک کے سربراہان صرف بیان بازی کر رہے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے غزہ کے بھائیوں کو پیغام دیتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔








References:
Harrington casino https://casino-games-free-slot.online-spielhallen.de/
References:
Ice casino login Casino Spiele kostenlos