انٹر ٹینمنٹسٹی

الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں قائداعظم محمد علی جناح ڈے کی مناسبت سے مقابلہ مصوری کا انعقادکیاگیا

مقابلہ میں فاروق یونس نے پہلی، فصیح الرحمان نے دوسری جبکہ امان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے مقابلہ جیتنے والوں آرٹسٹوں کو مبارکباددی۔ نامور آرٹسٹ عار ف خان نے ڈائریکٹر ایڈمن عاصم چوہدری کے ہمراہ نوجوان آرٹسٹوں میں انعامات و اسناد تقسیم کیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری اور کیوریٹر ہاجرہ محمود ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

لاہور(خبر نگار)الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں قائداعظم محمد علی جناح ڈے کی مناسبت سے مقابلہ مصوری کا انعقادکیاگیا۔مقابلہ میں فاروق یونس نے پہلی، فصیح الرحمان نے دوسری جبکہ امان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔نئی نسل کو قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہمارا فرض ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے مقابلہ جیتنے والوں آرٹسٹوں کو مبارکباددی۔نامور آرٹسٹ عار ف خان نے ڈائریکٹر ایڈمن عاصم چوہدری کے ہمراہ نوجوان آرٹسٹوں میں انعامات و اسناد تقسیم کیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری اور کیوریٹر ہاجرہ محمود ودیگر افسران بھی موجود تھے۔مقابلہ مصوری میں 100آرٹسٹوں نے شرکت کی۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پوٹریٹ بنائے۔مقابلہ مصوری کا مقصد بابائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔نوجوان آرٹسٹوں نے اس عزم کو دہرایا کہ بانی پاکستان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے ہم ترقی کی منازل حاصل کر سکتے ہیں۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 25ہزار روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو10ہزار روپے انعام دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button