پاکستانسٹیسیاستکاروبار

چوہدری شافع حسین کی چینی قونصلیٹ آمد ،قونصل جنرل ذاؤ شیرن سے ملاقات ،معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت

ملاقات کے دوران ٹیکسٹائل،صنعت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پنجاب میں لیبر سستی ہے، چینی کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری بڑھائیں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت
گارمنٹ سٹی اور آئی ٹی سٹی کے منصوبوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے، چینی قونصل جنرل ذاؤ شیرن

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چینی قونصلیٹ آئے جہاں چینی قونصل جنرل ذاؤ شیرن سے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری، چینیوں کی سیکورٹی اور معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، ملاقات کے دوران صنعت ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا.

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے نزدیک 2 ہزار ایکڑ رقبے پر گارمنٹ سٹی بنایا جارہا ہے،
نواز شریف آئی ٹی سٹی کے منصوبے پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، گارمنٹ سٹی میں لیبر کالونی بھی بنے گی، صوبائی وزیر نے کہا کہ
پنجاب میں لیبر سستی ہے، چینی کمپنیاں یہاں اپنی سرمایہ کاری بڑھا سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ سولر ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، سولر انرجی میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے.
چینی قونصل جنرل ذاؤ شیرن نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین معاشی تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، گارمنٹ سٹی اور آئی ٹی سٹی کے منصوبوں میں پنجاب کے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہیں، چینی قونصل جنرل ذاؤ شیرن نے چائنیز کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہا
چینی قونصل جنرل نے بیجنگ میں آئندہ ہونے والی ڈیجٹل اکنامک کانفرنس سے بھی آگاہ کیا، ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن ،ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے.

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button