پاکستانتازہ ترینسٹیسیاستکاروبار

حکومت پنجاب لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ سید عاشق کرمانی

مستقبل قریب میں صوبہ بھر کےلائیوسٹاک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کادورہ کروں گا ۔ وزیر لائیوسٹاک و زراعت

لاہور (خبرنگار)صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت پنجاب سیدعاشق حسین کرمانی نےکہا ہے کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاربارانی لایو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،کھیری مورت تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کےدورے کے موقع پر کیا۔ان کے ہمراہ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر آصف رفیق،ڈائریکٹرکھیری مورت ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر مرتضی علی ٹیپو،ڈائریکٹرلائیوسٹاک راولپنڈی ڈاکٹرنویدسحرزیدی اورایڈیشنل ڈائریکٹرلائیو سٹاک اٹک ڈاکٹر عبدالحمیدبھی موجودتھے۔صوبائی وزیر نےبارانی لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور پیراویٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا ۔متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں لائیو سٹاک کی ترقی کے لیےتمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ پیراویٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کھیری مورت میں دو سال کا ڈپلومہ بھی کروایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے ادارے کہ مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ لائیو سٹاک کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہےہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں صوبہ بھر کےلائیوسٹاک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کادورہ کریں گے اور ان کی ترقی کے لیے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ صوبہ پنجاب میں لائیو سٹاک کے فروغ کے لیے کام کیا جا سکے۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button