پاکستانتازہ ترینسیاستکاروبار

اضافی گندم برآمد کر نے کے لیے تاجروں نے حکومت سے اجازت طلب کر لی

چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان مزمل چیپل کے مطابق اس وقت ملک میں 3.9 ملین ٹن اضافی گندم موجود ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کو اچھی قیمت نہیں مل رہی۔ موجود اضافی گندم کی برآمد کی اجازت لینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

حکومت گندم، آٹا اور میدہ کی برآمد کی فوری اجازت دے ۔ ڈھائی لاکھ ٹن آٹا، ڈھائی لاکھ ٹن میدہ اور 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان اضافی پیداوار سے بین الاقوامی منڈی میں داخل ہو سکتا ہے۔

مزمل چیپل کا کہنا تھا کہ اضافی گندم کی برآمد سے کسانوں کو اچھی قیمت ملے گی اور ملک کے لیے زرمبادلہ بھی کمایا جائے گا۔ 32 ملین ٹن ضروت کے مقابلے میں 36 ملین ٹن سے زائد گندم کے ذخائر موجود ہیں ۔ 31.4 ملین ٹن پیدوار اور 4.6 ملین ٹن کے کیری فارورڈ اسٹاک ملا کر 36 لاکھ ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button