پاکستانتازہ ترینسیاستکاروبار

ٹیکس کے نفاذ سے پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہوگی

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ میں ایکسپورٹ پر29 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں۔

سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا کہ پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ پر ایک فیصد ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کی مد میں بھی 0.25 فیصد ادا کرتے ہیں جو ایک فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے علاوہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی اپنے منافع کا 38 فیصد ٹیکس ادا کررہے ہیں، اگر پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ پر 29 فیصد انکم ٹیکس لگایا گیا تو ایکسپورٹ جاری رکھنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ایکسپورٹ پر ٹیکس کے بارے میں کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال میں موجودہ 700 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کو 4 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button