
لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر میں ڈیپا رٹمنٹ آف پیرا سا ئٹا لو جی کے زیر اہتمام نیکسٹ جنریشن سیکو ئنسنگ ڈیٹا اینا لیسز کے مو ضو ع پر دو روز سے جاری ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد جینو مک سینٹر میں ہوا۔ جس کی صدارت وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پرو فیسر ڈاکٹر
محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے کرتے ہو ئے شر کا کے درمیان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ورکشاپ آرگنا ئزر پروفیسر ڈاکٹر عمران رشید کے علا وہ شر کا کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔پروفیسر ڈاکٹر ہارون اکبر، ڈاکٹر آمنہ باجوہ، مس سعیدہ فا طمہ اور ڈاکٹر اسد اللہ عابد نے بطور ریسورس پرسنز شر کت کی۔دو روزہ ورکشاپ میں نیکسٹ جنریشن سیکو ئنسنگ کے تعا رف، ٹیکنا لو جی، اپلیکیشن، ما ڈرن اپرو چ، تجر باتی ڈیز ائن اور ہینڈلنگ سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں سے شر کا کو روشناس کروا یا گیا۔
بعد ازیں چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز بہا ولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کا دورہ کیا اور وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) سے ملا قات کی جبکہ ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی اور پروفیسر ڈاکٹر عا صم اسلم بھی اُس مو قع پر مو جود تھے۔








**mitolyn reviews**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.