پاکستانتازہ ترین

جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کرفیو کے دوران ضلع بھر میں تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اپر کے تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز کل مکمل طور پر بند رہیں گے، جبکہ سراروغہ، کوٹکائی، سپینکئی راغزئی تا نظر خیل تک تمام راستے کرفیو کے دوران بند رہیں گے۔

تیارزہ تا توروام کے تمام راستے کرفیو کے دوران بند رہیں گے۔ صرف ایمرجنسی میں پولیس یا فورسز کی اجازت سے، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر ممکن ہوگا۔

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر شہری اپنی گاڑی 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتارنے کے پابند ہوں گے۔

4 Comments

  1. [2746]winmxn Casino Online México | Registro, APK y Bono de Bienvenida ¡Únete a WinMXN, el mejor casino online de México! Regístrate hoy, descarga la APK oficial y reclama tu bono de bienvenida. Disfruta de apuestas seguras y premios increíbles. visit: winmxn

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button