تعلیمسٹیصحت

ویٹرنری یونیورسٹی میں سا لا نہ کتاب میلہ کا انعقاد

لاہور (خبرنگار)یونیورسٹی آف ویٹرنیری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کی سینٹرل لائبریر ی نے گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں سا لا نہ کتاب میلہ کا انعقاد کیا۔ وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمدنے کتاب میلہ کا افتتاح کیا جبکہ دیگر اہم شخصیات میں لا ئبر یرین محمد اسلم ، پروفیسر ڈاکٹر عا صم اسلم ، پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، مس عبیدہ ضیاء کے علا وہ طلبا و طالبات ، ایڈ منسٹر یٹیوسٹاف و فیکلٹی ممبران اوربک پبلشر زکمپنیو ں کے نما ئندو ں کی بڑ ی تعداد بھی اُس مو قع پر مو جود تھی ۔ کتاب میلہ میںبارہ پبلشرز کمپنیوں نے ویٹر نر ی سا ئنسز اور دیگر اہم شعبوںسے متعلقہ مختلف مضامین جن میں سو شل سا ئنسز، انفار میشن ٹیکنا لو جی، اسلا مک لٹر یچر ،بز نس ،با ئیو ٹیکنا لو جی، ما حو لیا ت ، ہیو من نیو ٹر یشن،ڈیر ی ٹیکنا لو جی،فشر یز اینڈایکو ا کلچر پر مبنی مشہور رائٹرز کی مختلف مو ضو عا ت پر لکھی ہو ئی سینکڑوں کتب نمائش میں رکھیں ۔

وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمدنے سٹا لزکا دورہ کیا اور وہا ں مو جود طلبہ او ربک سیلرز سے کتاب کی اہمیت ، ر یڈ نگ کے فو ائد سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پرگفتگو کی۔ اُس مو قع پر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم نے کہا کہ کتا ب میلہ کے زریعے طلبہ و اسا تذہ میں کتب بینی کے کلچر کو فرو غ دینے کے لیئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے نیز اس طر ح کی سر گرمیا ں سٹی کیمپس کے علا وہ دوسرے کیمپسز میں بھی منعقد کروا نے پر زور دیا۔ اُ نہو ں نے مزید کہا کہ کتاب علم حا صل کر نے کا آ سان اورانمو ل زریعہ ہے اور انفار میشن ٹیکنا لو جی کے اس دور میں بھی کتب بینی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔کتاب میلہ کے دوران طالب علم سلیمان شکور نے رقص عشق نامی کتاب پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد کو پیش کی۔
ویٹر نری یونیورسٹی کے کتاب میلہ میںویٹر نری سائنسز ، میڈیکل اور لٹریچر سے متعلقہ ہزا رو ں کتب نما ئش میں رکھیں گئیں تا کہ زیا دہ سے زیا دہ طا لب علم ان کتا بو ں کے مطا لعہ سے مستفید ہو سکیں۔ کتاب میلہ کا مقصد طلبا وطالبات میں کتابو ں سے نالج سیکھنے کی اہمیت کو اُجا گر کر نا اور کتب بینی کو فروغ دیناتھا جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طالب علموں کی بڑی تعداد نے دورہ کیا اور کتا بیں بھی خریدیں۔

13 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button