سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف آصف علی فرخ نے داتاؒ دربار میں منعقدہ "حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کانفرنس”سے خطاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف آصف علی فرخ نے داتاؒ دربار میں منعقدہ "حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کانفرنس”سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ شجاعت و بسالت کا پیکر اور علم و حکمت کا گوہرِ تابدار تھے۔آپؓکی زندگی ایمان ِخالص،یقینِ مستحکم اور عشق رسالت مآب ﷺ سے عبارت تھی۔ آپ ؓ نے ایک ایسے مثالی معاشرے کی تشکیل فرمائی جس میں اعلیٰ انسانی اقدار کو تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کو فروغ میسر آیا۔ آپؓ کا عہد خلافت،اخوت،مساوات اور عدل اجتماعی کا مظہر اور بلند نصب العین کاآئینہ دار تھا۔ آپ نے اپنے عہدِ خلافت کے آغاز پر پیدا شدہ فتنوں اور رخنوں کو نیست ونابود کرکے،جس جرأت واستقلال اورثابت قدمی کا ثبوت دیا، وہ رہتی دنیا تک اُمت کے لیے مشعل راہ ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب داتا ؒ در بار مفتی محمد رمضان سیالوی او ر دیگر مقررین نے کہا کہ امیر المؤمنین حضرت علیٰ المرتضیٰ ؓ بصیرت وتدبر،عزم واستقلال،وفا اور ایثا ر وانفاق کا عظیم مرقع تھے۔حضرت علی المرتضیٰ ؓ تاریخ ِ اسلام کا ایک ایسا جلی اور روشن عنوان ہیں جن کی اصابت رائے اور نافع مشاورت پر تمام صحابہ کرام کو بالعموم اور خلفاءِ راشدین کو بالخصوص مکمل اعتماد اور یقین تھا۔یہی وجہ تھی کہ خلفاء ثلاثہؓ نے بھی بالترتیب اپنے اپنے اَدوار ِخلافت میں نہ صرف یہ کہ آپ ؓ کو سلطنت کی سب سے اہم ذمہ دار ی قضاء و اِفتاء پر فائز رکھا بلکہ ہمیشہ آپؓ کو اپنے مشیرِ خاص کا اعلیٰ منصب بھی عطا کیا اور اہم ملکی و قومی سلامتی کے معاملات میں ہمیشہ آپؓ کے مشوروں کو مقد م رکھا۔اس موقع پرڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ایڈ منسٹریٹر داتاؒ دربارتوقیر محمود، منیجر اوقاف طاہر محمود اورتمام مکاتبِ فکر کے معتبر علمأ سمیت اکابر مذہبی ودینی شخصیات نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔








References:
Slot games for fun https://zubairnlbb502309.digiblogbox.com/