
کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے بھی سرمایہ کار شریک ہیں جو خوش آئند ہے۔ٹیکسٹائل ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
مختلف چیلنجوں کے باوجود پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ کاروباری افراد کی محنت کےباعث ٹیکسٹائل کاشعبہ بہتر ہو رہا ہے۔ سرمایہ کار پاکستان آکر خوشی محسوس کرتےہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر ہماری برآمدات کامرکز ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی نیٹ ویئر اور گارمنٹس کی عالمی برانڈ کی جانب سے مانگ ہیں۔ ٹیکسٹائل کے شعبہ کا ملکی برآمدات میں حصہ 60 فیصد ہے۔مالی چیلنجوں سمیت دیگر مشکلات کے باوجود چمڑے اور ٹیکسٹائل ، کھیلوں کے سامان سمیت دیگر مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لئے ہر ممکنہ وسائل مہیا کریں گے۔







