کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر511 مقدمات، منشیات کے 12مقدمات اور ناجائز اسلحہ کے 18مقدمات درج
لاہور(خبر نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے پولیس نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے سال رواں میں اب تک 2800سرچ آپریشنز کیے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ دوران سرچ آپریشن63936گھروں، 34509کرایہ داروں اور262266 افراد کو چیک کیا گیااورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرمختلف تھانوں میں 511 مقدمات درج کیے گے۔ اس دوران منشیات کے 12مقدمات اور ناجائز اسلحہ کے 18مقدمات بھی درج کئے گئے۔ترجما ن نے کہا کہ قانون شکن عناصرکے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگااور پولیس قیام امن کیلئے ہر وقت الرٹ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سی سی پی او کے حکم پر صوبائی دارلحکومت میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔