سٹی

لیپارک شہر میں قائم غیر قانونی پارکنگ سائٹس کے خلاف کاروائی شروع کرے

لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لیپارک شہر میں قائم غیر قانونی پارکنگ سائٹس کے خلاف کاروائی شروع کرے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لیپارک ٹریفک پولیس کی مشاورت سے نئی پارکنگ سائٹس شناخت کرے۔ ایم سی ایل اور لیپارک غیر قانونی پارکنگ فیس کیخلاف کریک ڈاون کریں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت لیپارک کمپنی کے حوالے سے اجلاس میں سی ای او لیپارک بلال فیروز جوئیہ نے کمپنی بورڈ، آمدن، مسائل اور بائی لاز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے فیصلہ سازی کے لیے لیپار ک سی ای او کو فوراً بورڈ ارکان مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ بریفنگ میں کمشنر لاہور کو بتایا گیا کہ لبرٹی وچلڈرن ہسپتال کے بعد آٹومیٹڈ پارکنگ مون مارکیٹ میں شروع کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لیپارک تمام سٹیک ہولڈرزکیساتھ لائحہ عمل بنائے۔ روزانہ کی بنیاد پر کمپنی کو نقصان ہورہا ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ لیپارک اور بلدیہ عظمی لاہور انفورسمنٹ میکانزم طے کریں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں جی ایم آپریشنز، چیف فنانس آفیسر، لاءآفیسر کمشنر آفس و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button