لاہور کے تمام انڈرپاسز و برجز کی ان کے تھیم پر تزئین وآرائش کی جائے۔ محمد علی رندھاوا
لاہور (خبر نگار)
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور کے تمام انڈرپاسز و برجز کی ان کے تھیم پر تزئین وآرائش کی جائے۔ کمشنر لاہور نے تمام انڈرپاسز و برجز کیلئے آرکیٹیکٹس کو ڈیزائین تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور برج فیروز پور روڈ کے نیچے گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی بڑی پارکنگ سائٹ بن سکتی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور برج کے نیچے پارکنگ ماڈل ٹاون کچہری کیلئے مخصوص کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سو سے زائد گاڑیوں کی مجوزہ پارکنگ و موٹر سائیکل پارکنگ سے ٹریفک کو بہت ریلیف ملے گا۔ کمشنر لاہور نے پارکنگ کے ساتھ لاہور برج کے نیچے سپورٹس ایریاز بنانے کی بھی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انڈرپاسز و برجز کے ڈیزائین تیار کریں۔ سپانسر سیکٹر سے کام کرائینگے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور برج کے نیچے کافی ایریا ہے۔ ایل ڈی اے بہترین ڈیزائنز تیار کرے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور انڈرپاسز و برجز کی تزئین و آرائش اور لاہور برج پارکنگ سائٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان سمیت آرکیٹکٹس اور نیسپاک افسران نے شرکت کی۔