ڈاکٹر رضوان تاج کو بھی 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس عمران خان کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ نے بھجوایا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر رضوان تاج عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں۔
اس سے قبل نیب حراست کے دوران میڈیکل رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پرعمران خان نے وفاقی وزیرِصحت عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔