لاہور(خبر نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کو ایک بار پھر بحال کر دیا گیا، تحریک دفاع اسلام و پاکستان اور مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی نے خود کواس جماعت میں ضم کرنے کااعلان کر دیا، جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کاکہنا ہے کہ نو مئی کو جس نے فوجی تنصیبات پر حملہ کرکے نقصان کیا،حملے میں ملوث لوگوں کی جائیدادوں کو قرق کرکے نقصان پورا کیا جائے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں اہلحدیثوں کی دو جماعتوں وتحریک دفاع اسلام وپاکستان اورمرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان عالمی نے خود کو جمعیت اہلحدیث پاکستان میں ضم کرنے کااعلان کردیاگیا، جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے تمام مذہبی جماعتوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر مذہبی جماعتیں تقسیم رہیں تو دو دو سو ووٹ ہی لے سکیں گی، انہوں نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ بھی کر دیا، انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی کو جس نے فوجی تنصیبات پر حملہ کرکے نقصان کیا ان ملوث لوگوں کی جائیدادوں کو قرق کرکے نقصان پورا کیا جائے،سیاسی جماعت پر پابندی عارضی حل ہوتا ہے لیکن فساد فی الارض پھیلانے والوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے،پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو چھوڑ کر جا چکی ہے ان پر پابندی لگانا یا نہ لگانا برابر ہے۔تحریک دفاع اسلام مرکزیہ عالمی کے امیر مولانا محمد شریف چنگوانی اور تحریک دفاع پاکستان کے چئیرمین مولانا طارق محمود یزدانی کاکہناتھاکہ پاکستان ہی ہمارا قبرستان ہے دفاعی اداروں اور شہدا کے ساتھ ہیں اور ملک کا وجود ختم کرنے والوں کے خواب دیکھنے والے ناکام ہوں گے،ان کاکہناتھاکہ قرآن و سنت کے دشمنوں کو بھگا کر دم لیں گے آج کے بعد اپنی زبانوں پر جمعیت اہلحدیث کی ہی آواز آئے گی، امیر مولانا محمد شریف چنگوانی اور تحریک دفاع پاکستان کے چئیرمین مولانا طارق محمود یزدانی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا وجود ختم کرنے والوں کے خواب دیکھنے والے ناکام ہوں گے،اپنے ملک کے ساتھ ہیں اس سیاسی جماعت کو اس حد تک لے جائیں گے جو ملک کے خلاف ہوگا ان قوتوں کو دبانے کی کوشش کی گئی جو ملک کو کمزور کرنے کی کوششوں میں تھے، نظریہ پاکستان اور ملک کی خدمت کریں گے،علماء کرام کاکہناتھاکہ مدرسے میں پڑھنے والے نوازشریف اور عمران خان زندہ باد کیوں نعرے لگاتے ہیں وہ نظام مصطفی، نظام اسلام اور ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگائیں، ان کاکہناتھاکہ اتنے سال سیاسی جماعتوں کو تجربہ کیا تو کچھ حاصل نہیں ایک بار رسول اللہ کا نظام دیدیں تین سال میں معیشت بہتر ہوجائے گی،علامہ ہشال الٰہی ظہیر کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت اہلحدیث کا بنیادی ایجنڈا ”دفاع ختم نبوت ﷺ“، حُرمت رسول ﷺ، دفاع صحابہؓ اور دفاع شعائر اللہ ہوگا، وہ وقت قریب ہے جب اہلحدیث، بریلوی، دیوبندی (اہل سُنت مکاتب فکر)،مشترکات پر مبنی ایک اُصولی انتخابی پلیٹ فارم پاکستانی قوم کے سامنے رکھ دیں گے جس کے بنیا دی مشترکات ”دفاع ختم نبوت ﷺ“، حُرمت رسول ﷺ، دفاع صحابہ اور دفاع شعائر اللہ ہوں گے اللہ کے فضل وکرم سے ہم نے گزشتہ دس برس اس کاز پر محنت کی ہے اور اختلا فات کو دلائل کی روشنی میں بیا ن کیااور ایکدوسرے کو قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن جیسے ہی معاملہ مشترکات کا آئے گا ایک آواز بن جائیں گے اہل سُنت میں مشترکات نوے فی صد سے زائد ہیں سود، رشوت، کرپشن چوری، ڈکیتی زنا، بے پردگی، فحاشی و عریانی، دہشت گردی، قتل و غارت،جھوٹ، غیبت، منشیات وغیرہ جن پر ان مسالک کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ہم ملک میں کچھ سیٹیں یا مضبوط پریشر گروپ یا ایسا ووٹ بینک بنائیں گے جو صرف دفاع اسلام اور دفاع پاکستان کا کام کرے گا جو اپنے مطالبات منوانے کی اہلیت رکھتا ہوگا۔بعد ازاں جمعیت اہل حدیث کی 40 رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا جو درج ذیل ہیں،مولانا مبشر احمد ربانی، مولانا یحییٰ عارفی،مولانا نواز چیمہ، مولانا عتیق الرحمن علوی، مولانا عطا ء الرحمن علوی، حافظ فرقان الٰہی سیٹھی،عابد الٰہی ظہیر،شیخ عدنان سرور، ڈاکٹر خاور رشید بٹ،مولانا اسد اللہ خاں سبحانی، حاجی ریاض احمد،علامہ اصغر فاروق، مولانا آصف ربانی، قاری شفیق الرحمن ربانی، شیخ سلیم الرحمن، پروفیسر اسد اللہ کاہلوں، مولانا صدیق مدنپو ری،مولانا صفدر عثمانی، قاری ابو بکر صدیقی سرگودھا، قاری نصیر احمد، عبید اللہ لطیف،ڈاکٹر عبدالرحمن پن، قاری افضل عزیزی، مولانا سہیل انجم،مولانا عباس سلفی، مولانا حافظ احمد اللہ، مولانا آصف عثمانی، قاری کرامت اللہ،قاری ظفر،مولانا عزیر یونس، مولانا عبداللہ سلیم، حافظ محمد نواز، میاں تو قیر حفیظ، شیر پنجاب مولانا منظور احمد، مولانا ارشد بیگم کوٹی، مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری، مولانا مشتاق چیمہ، نعمت اللہ ظفر، ضیاء الرحمن ضیاء، حبیب الرحمن ضیاء، ذوالفقار فاروقی، مولانا عبیدالطیف مدنی شامل ہیں۔ کابینہ نے نو منتخب مرکزی کابینہ کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کی خواہش کی سب متحد ہو کر پو رے ملک میں جمعیت اہل حدیث پاکستان کو منظم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں گے اور علامہ احسان الٰہی ظہیرشہیدؒ کے دور کی یاد تازہ کر دی جائے گی۔
Related Articles
Check Also
Close