اساتذہ برادری عظیم راہنما سے محروم ہو گئی ہے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ چوہدری محمد علی
لاہور
(خبر نگار )پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام سید سجاد اکبر کاظمی مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی نشست سے چوہدری سرفراز ، رانا ارشد، رانا لیاقت ، فرحان کاظمی، عبدالقیوم راہی، چوہدری محمد علی، راؤ نور، ڈاکٹر شفقت نعیم، سعید نامدار، رانا فاروق، منیرانجم، محمد عباس، ظفر جمال،بشارت چھٹہ، ملک مستنصر باللہ اعوان، رانا خالد، امین پدری، آغا سلامت، غلام مصطفیٰ سندھو، طاہر اسلام، رانا الیاس، امام دین ملک، ادریس قمر، میلاد ڈھلوں، آصف گوندل، طاہر نثار سلیمی، راؤ انور ستار، عابد ڈوگر، عبدالمجید نتکانی سے خطاب کرتے ہوئے سید سجاد اکبر کاظمی مرحوم کی اساتذہ برادری کے لیے خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا وہ نڈر ، بے باک اور بہادر راہنما تھے انہوں نے اپنی زندگی اساتذہ کے لیے وقف کر رکھی تھی مولانا غفاری ، جان عالم خان کے بعد پنجاب ٹیچرز یونین میں نئی روح پھونک دی اساتذہ کو اپ گریڈیشن ودیگر مراعات دلوانے میں اہم کردار ادا کیا نظام تعلیم اور اساتذہ کی بہتری کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں وہ انتہائی شفیق اور ملنسار انسان تھے مرحوم اساتذہ کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی دیگر طبقات میں بھی خاص مقام رکھتے تھے وہ غریب پرور اور محروم طبقات کے لیے درد دل رکھتے تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی اساتذہ اور انسانیت کی فلاح وبہبود میں گذاری۔دوران سروس انہیں جبری ریٹائر، معطلیوں اور احتجاج کی پاداش میں جیل بھی جانا پڑی لیکن ان کے پایہ استقلال میں کوئی لغزش نہ آئی انہوں نے تمام مصائب کا سامنا ڈٹ کر کیا اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ پر ڈٹے رہے ان کی وفات پر اساتذہ پنجاب سوگوار ہیں ان کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا وہ اساتذہ کا سرمایہ تھے اور وہ اساتذہ کی توانا آواز تھے جس سے اساتذہ برادری محروم ہو گئی ہے ان نام ہمیشہ اساتذہ برادری میں قائم رہے گا اور انشاء اللہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے تمام مرکزی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل عہدیداران، کارکنان ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اساتذہ کی فلاح وبہبود کا مشن جاری رکھیں گے ان کی جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے آخر میں مولانا غفاری، جان عالم خان ، سید سجاد اکبر کاظمی ودیگر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی