سٹیسیاست

حکمرانوں نے مسلسل مہنگائی کے نشتر چلا کر عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے

رواں سال کے دوران آٹھ لاکھ پچاس ہزار افراد بیرون ممالک چلے گےامیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری

لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور عیاشیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، ملک کوآئی ایم ایف کی بھیک کے سہارے نہیں چلا جا سکتا۔ سودی معاشی نظام سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔عوام بدحال ہیں۔ حکمرانوں نے مسلسل مہنگائی کے نشتر چلا کر عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نموانتہائی کم رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔حکمرانوں کو احسا س ہی نہیں کہ عوام کس قدر اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مسلسل عوام پر مہنگائی بم گرا رہی ہے، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14فیصد تک ہوشربا اضافہ قابل مذمت ہے۔اس ظالمانہ اقدام کو واپس لیا جائے۔ ہوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں نے عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے دینے کی قسم کھا رکھی ہے۔گردشی قرضہ 2536ارب سے تجاوز کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے نا مساعد حالات کی بدولت رواں سال کے دوران آٹھ لاکھ پچاس ہزار افراد بیرون ممالک چلے گے ہیں۔ ان لوگوں کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں، ملک و قوم اس وقت قرضوں کی دلدل میں بری طرح دھنسے ہوئے ہیں۔حالات سوچوں سے بھی کہیں زیادہ گھمبیر ہو چکے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ اور نا اہلوں حکمرانوں سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کی جائے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تجارتی خسارہ نو ماہ کے دوران 22ارب 90کروڑ روپے ہے۔ مہنگائی میں 48فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button