تعلیمسٹی

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ایم ایس نرسنگ ڈگری فاسٹ ٹریک کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 24 ماہ کا ڈگری پروگرام 18 ماہ میں مکمل ہوگا، وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ایس نرسنگ ڈگری کو فاسٹ ٹریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 24 ماہ کا ڈگری پروگرام اب 18 ماہ میں مکمل ہوگا۔ اس بات کا اعلان وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے بدھ کے روز جناح کیمپس میں ٹیچنگ اور انتظامی شعبوں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ایس نرسنگ پروگرام کو فاسٹ ٹریک کررہے ہیں تاکہ نرسنگ میں فیکلٹی کی کمی کے مسئلہ پر قابو پایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ڈگری جلد مکمل کرانے کیلئے ٹیچنگ کے گھنٹے بڑھائے جارہے ہیں۔ آٹھ کی جگہ 10 یا 12 گھنٹے پڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس نے یونیورسٹی لائبریری 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایس نرسنگ کے ٹیچنگ اور کلینیکل ٹریک ہوں گے۔ مزید برآں نرسنگ کا کنڈینسڈ پروگرام ترتیب دینے کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی میں پروفیسر سدرہ سلیم، پروفیسر فریدون جواد احمد، پروفیسر محمد شہزاد، پروفیسر اللہ رکھا، پروفیسر ثمینہ منظور، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر خالد رحیم اور ڈاکٹر آصف نوید شامل ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے سٹوڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے قیام کی بھی منظوری دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button