جرم و سزاسٹی

ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لئے 82 لاکھ 80 ہزار روپے جاری کر دئیے۔

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس نے مندرجہ بالا کیسز فنڈز اجراء کیلئے بھجوائے تھے۔

اے ایس آئی بشیر احمد کو اہلیہ کے گردوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ، لیڈی کانسٹیبل شانزہ صفدر کو بیٹی کے پاؤں کے علاج کیلئے ایک لاکھ دئیے گئے۔

لاہور : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سپاہ اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوشاں ہیں اور اسی سلسلے میں ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لئے 82 لاکھ 80 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی بشیر احمد کو اہلیہ کے گردوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ، لیڈی کانسٹیبل شانزہ صفدر کو بیٹی کے پاؤں کے علاج کیلئے ایک لاکھ دئیے گئے، ٹریفک وارڈن کامران حسین کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ،کانسٹیبل انعام اللہ کو بیٹے کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ دئیے گئے۔کانسٹیبل کامران اقبال کو بیٹے کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار،کانسٹیبل سمرین خاتون کو سپائنل اور نیورو علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے،کانسٹیبل فرحان علی کو بیٹی کے جدید آلہ سماعت کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار،کانسٹیبل محمد اکرم کو بلڈ کینسر میں مبتلا بیٹی کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل محمد آصف کو قوت گویائی و سماعت سے محروم بیٹی کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے، کانسٹیبل عاصم شہزاد کو گردوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ 70 ہزار روپے دئیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیرصدارت منعقدہ ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں مندرجہ بالا کیسز فنڈز اجراء کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے جس کی حتمی منظوری دے دی گئی۔ ویلفیئر کمیٹی اجلاس میں ڈی آئی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button