پاکستانتعلیمسٹیسیاستصحت

سکھ کمیونٹی کے وفد کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

دورے کا مقصد سکھ کمیونٹی کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور پٹیالہ بلاک سے تاریخی محبت کا اعتراف اور اظہار یکجہتی کرنا ہے

صوبائی وزیر صحت نے مریضوں کی خدمت کرنے والے سکھ ڈاکٹرز کی خدمات کو بے حد سراہا

لاہور(خبرنگار) سکھ کمیونٹی کے وفد نے آج کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد سکھ کمیونٹی کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور پٹیالہ بلاک سے تاریخی محبت کا اعتراف اور اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ اس موقع پر نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے سردار امیر سنگھ، سردار تربیدعا سنگھ، سردار کلیان سنگھ، گیانی دیا سنگھ، گیانی رنجیت سنگھ، مہندر پال سنگھ،سلونت کور، مہک دیپک، گیانی بلونت سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ اور دیگر موجود تھے جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، ایڈیٹر جنگ گروپ واصف ناگی، ڈینز اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سکھ کمیونٹی سے ملاقات کرکے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انسانیت کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو آزمانے کیلئے مختلف شناخت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ ہمیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت ہونے پر فخر ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان لا الہ الااللہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے وقت کوئی اثاثہ جات نہیں تھے۔ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ہم مسلمانوں کے رول ماڈل ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو دوجہانوں کی چابی دے کر بھیجا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے مریضوں کی خدمت کرنے والے سکھ ڈاکٹرز کی خدمات کو بے حد سراہا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاکہ آج کے دن سکھ کمیونٹی کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں دورہ قابل فخر ہے۔ مہاراجہ بھوبندر سنگھ کے دو شوق تھے ایک وہ بہت اچھے کرکٹر تھے اور دوسرا وہ تعلیم اور آرکیٹیکچر سے لگاو رکھتے تھے۔ پروفیسر محمود ایاز نے کہاکہ بھو پندر سنگ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے پٹیالہ بلاک کی تعمیر کروائی۔تاریخ میں ان کی کاوشوں کو زندہ رکھا جائے گا۔بھوپندر سنگ کی یاد میں ان کی تصویر کو کنگ ایڈورڈ کے پٹیالہ بلاک میں نصب کیا گیا ہے۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے مزیدکہاکہ کوشش کی جا رہی ہے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی تمام بلڈنگز کو اس کی اصل حالت میں برقرار رکھا جائے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بغیر کسی تفریق، رنگ نسل، قوم کے تعلیم و تربیت کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر ممپال سنگھ کی کنگ ایڈورڈ، میو ہسپتال اور دکھی انسانیت کے لئے بے پناہ کاوشیں ہیں۔ واصف ناگی نے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میں سکھ کمیونٹی کو مدعو کر کے وائس چانسلر نے تاریخ زندہ کر دی۔ کلیان سنگھ نے کہاکہ آج کا دن سکھ قوم کے لئے یادگار ہے۔تربیدی سنگھ نے کہاکہ لاہور شہر میں جو بھی تاریخی عمارتیں ہیں اس کی تعمیر میں بھوپندر سنگ کا کردار ہے۔سردار امیر سنگھ نے کہاکہ وائس چانسلر نے سکھ قوم کی تاریخ کو زندہ کیا جس پر ہم مشکور ہیں۔ اسلام سمیت دیگر مذاہب میں انسان اور انسانیت کی خدمت کا درس ملتا ہے۔کنگ ایڈورڈ کے لئے جو بھی خدمات ہوں گی سکھ قوم اس کیلئے پیش پیش ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button