سٹیسیاستصحت

ہیلتھ کیئر پروٹیکشن بل کی جلد منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارش کی جائے گی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم

سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملہ کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد

لاہور (خبرنگار)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملہ کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقدہوا اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری سید واجدعلی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمد اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور چیپٹر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی، جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، ڈاکٹر امجد، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر ٹیپو، مئیو ہسپتال سے ڈاکٹر سلمان کاظمی، جناح ہسپتال سے ڈاکٹر شبیر اور وائی ڈی اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ملزمان کی جانب سے چلڈرن ہسپتال کے بے قصور ڈاکٹر پر بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چلڈرن ہسپتال میں ملزمان کی جانب سے ایک بے قصور ڈاکٹر پر بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چلڈرن ہسپتال میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ پر فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کروایا گیا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ
ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ڈاکٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہناتھا کہ ینگ ڈاکٹرز ہمارے بچوں کی طرح ہیں۔
ہیلتھ کیئر پروٹیکشن بل کی جلد منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button