کمشنرلاہور و ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت شہر میں قربانی کے جانوروں کی عارضی منڈیاں قائم کرنے کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ
لاہور (خبر نگار) کمشنرلاہور و ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت شہر میں قربانی کے جانوروں کی عارضی منڈیاں قائم کرنے کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم سی ایل وزٹ کرکے منڈیوں کی جگہ فائینل کرے ضلعی انتظامیہ لاہور نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ عارضی منڈیاں شہریوں کی سہولت کے مطابق منتخب جگہوں پر قائم ہونگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فیصلہ کیان کہ شہر میں عارضی مویشی منڈیاں نو پرافٹ نو لاس کے تحت لگیں گی۔کمشنر لاہورنے کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں پر بلدیہ عظمی کے خزانے سے اخراجات نہیں کیے جائیں گے۔ عارضی مویشی منڈیوں کے معیار اور شہری سہولیات پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ صوبائی دارالحکومت کے تمام ٹاو¿نز میں منتخب جگہوں پر عارضی سیل پوائنٹس لگائے جائیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سیل پوائنٹس میں شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پورے پنجاب بلکہ ملک بھر سے بیوپاری اپنے مویشی فروخت کرنے کے لیے لاتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کیا کہ عارضی مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے لیے بھی خصوصی پلان تشکیل دیا جائے۔
اجلاس میں سی ای او ایم سی ایل علی عباس بخاری نے عارضی سیل پوائنٹس کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے ایم سی ایل کو عارضی سیل پوائنٹس کے جلد قیام کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید چوہان اور ایم سی ایل کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔