لاہور(خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریبوں کو بڑا ریلیف دیا جائے گا۔ہر گلی اور محلہ میں ترقیاتی کام تیزی سے ہوں گے۔میاں شہباز شریف کو پوری دنیا شہباز سپیڈ کے نام سے جانتی ہے۔ سابقہ حکومت عوام کو مہنگائی کے سونامی چھو ڑ کر فرار ہو گئی۔ مہنگائی کو بھی تیزی سے ختم کریں گے اور ملک بھی تیزی سے ترقی کرے گا۔ پائنئر سوسائٹی ویسٹ ووڈ کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔آج جو وعدہ کررہا ہوں اسے ہر حال میں پورا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پائنیرسوسائٹی ویسٹ ووڈ کالونی میں مسز شاہ،راجہ بابر اور چوہدری اکرم کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعدا د نے شرکت کی اور سیف الملوک کھوکھر کو مسائل سے آگاہ کیا۔ سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔09مئی کے واقعات میں ملوث ٹولہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔ پاک فوج محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ فوج پر تنقید کرنے والے عراق‘ شام اور افغانستان کی حالت دیکھ لیں۔ پاکستان اور پاک فوج امت مسلمہ کی امیدوں کامرکز ہے۔ پاکستان اور پاک فوج کو نقصان پہنجانا پوری امت کو کمزور کرنا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے ترقی کرتے پاکستان کو بریک نہ لگاتی تو آج ہمیں کسی سے بھی قرض لینے کی ضرورت نہ پڑتی۔
Related Articles
Check Also
Close