تین ماہ کے کورسز کے دوران مہینہ کا ایک دن ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے مختص کیا جائے، شرکاء کیلئے مناسب یونیفارم اور شرٹ پر طالب علم کا نام ہونا چاہیے
لاہور(خبر نگار)سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج ریلوے روڈ کا دورہ کیا اور کالج میں سرکاری سکولوں اور کالجوں کے طلباء کے لئے سمر سکلز کیمپ کا افتتاح کیا۔اس کالج میں سی این سی، میکنیکل اور ایچ وی اے آر کے تین شارٹ کورسز کروائے جارہے ہیں۔طلباء نے تین ماہ کے مفت شارٹ کورسزکرانے پر حکومت سے اظہارتشکرکیا اور کہا کہ یہ کورسز ہمارے لئے روزگارکے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔
سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباکے لئے تین ماہ کے کورسز کے دوران مہینہ کا ایک دن ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے مختص کیا جائے اورکورسز کے شرکاء کیلئے مناسب یونیفارم اور شرٹ پر طالب علم کا نام ہونا چاہیے۔ سیکرٹری احسان بھٹہ نے کہا کہ سمر سکلز کیمپ سے طلباء کی شخصیت میں نکھار آئے گا اوروہ ملک کے مفید شہری بنیں گے۔سیکرٹری نے طلباء کی انرولمنٹ اورشارٹ کورسز کے اجراء کے حوالے سے کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔