سٹیسیاستکاروبار

پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں سپورٹس ویک کی تقریبات،سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ کی خصوصی شرکت

طلباء کی شخصیت سازی اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔سیکرٹری صنعت وتجارت

لاہور(خبر نگار) سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ نے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں سپورٹس ویک کی تقریبات میں شرکت کی۔ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، چیس، لڈو،کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیا۔اس موقع پر طالب علموں نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی ثقافت،عربی، مصری اور سرائیکی کلچر کے مختلف رنگوں کو اجاگر کیا۔ یونیورسٹی میں مختلف پینٹنگز کی نمائش بھی لگائی گئی اورمقابلہ جیتنے والوں میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ نے صحتمندانہ سرگرمیوں کا اہتمام کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو سراہا اور کہا کہ طلباء کی شخصیت سازی اور ان میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں نے اپنے ملک کی ثقافت کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ ہر دو ماہ بعد ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ طالب علموں کو اپنے ملک کی تہذیبی تاریخ، تمدن اور ثقافتی اقدار سے واقفیت ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button