پاکستانسٹیسیاست

الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ’’ ذمہ دارانہ رپورٹنگ برائے انتخابات‘‘ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ میں ضابطہ اخلاق ، ذمہ دارانہ رپورٹنگ ، جھوٹی خبر، سنسنی خیزی ، نفرت آمیز تقاریر ،جعلی خبر و پروپیگینڈا کے روک تھام پر بات چیت کی گئی

تقریب کے مہمان خصوصی نامور، سینئر صحافی و تجزیہ نگارجناب سلمان غنی اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب جناب سعید گل تھے ۔

لاہور (خبرنگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہورکے مقامی ہوٹل میں "ذمہ دارانہ رپورٹنگ برائے پر امن اور جامع انتخابات "کے عنوان کے تحت دو روزہ میڈیا ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی ۔ جس کے مہمان خصوصی نامور، سینئر صحافی و تجزیہ نگارجناب سلمان غنی اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب جناب سعید گل تھے ۔ صحافی حضرات کو انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق ، ذمہ دارانہ رپورٹنگ ، جھوٹی خبر، سنسنی خیزی ، نفرت آمیز تقاریر اور دوران انتخابات جعلی خبر و پروپیگینڈا کے روک تھام پر بات کی گئی۔ بعد ازاں ترجمان الیکشن کمیشن قرت العین فاطمہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے کیئے کئے اقدامات پر روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیا ٹریننگز کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد پورے الیکٹورل سائکل کے دوران الیکشن کمیشن اور صحافیوں کے درمیان رابطہ بہتر بنانا اور ان کو مستند، اہم اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ، انتخابات سے قبل صحافیوں کے لیئے ڈیجیٹل انفارمیشن کٹ متعارف کروائی جائے گی جس میں انتخابات سے متعلق ضروری معلومات کی رسائی پاکستان کے ہر صحافی کو ہوگی۔ جبکہ ٹرینرز ڈپٹی ڈائریکٹر خوشال زادہ ، خرم بدر اور کلثوم معراج نے مختلف سیشن منعقد کرائے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگارسلمان غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئینی ادارہ ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، بشمول وفاقی و صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کے تابع ہیں. موجودہ مسائل کا حل الیکشن کمیشن کے پاس نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے پاس ہے۔ انہوں نے صحافیوں کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو دنیا کے مختلف الیکشن پراسیس کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا چاہیے۔ ووٹر آگاہی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن سے متعلق قوانین اور طریقہ کار سے خود کو با علم رکھیں تاکہ درست رپورٹنگ ممکن ہو، خبر سے متعلق سوشل میڈیا پر انحصار نہ کریں اور خبر کی تصدیق ضرور کرلیں مہمان خصوصی سلمان غنی نے مزید کہا کہ ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ ہر صحافی کو ضرور پڑھنی چاہئے ، اس رپورٹ سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخاب جیتنے کے لیے کس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں، انہوں نے اس صحافتی تربیتی ورکشاپ کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا انعقاد اچھے وقت پر کیا گیا اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔ اس ورکشاپ کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے. صوبائی الیکشن کمشنر جناب سعید گل کا تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا کی ا نتخابی عوامل ، قوانین اور ضابطوں سے آگاہی منصفانہ ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو ممکن بنا سکتی ہے ۔ اس مقصد کیلئے آج کی اس ورکشاپ کا انعقاد کیا

گیا تھا۔ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ میڈیا کو درست انفارمیشن مہیا کریں اس سے نہ صرف بیٹ رپورٹرز کو سہولت ملے گی، بلکہ الیکشن کمیشن کا پیغام بھی احسن طریقے سے مختلفStakeholders تک پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button