ٹینس کورٹس عالمی معیار کے ہیں جہاں تربیت سے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی،سینئر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں، شاہد زمان
لاہور (خبر نگار)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب شاہد زمان نے گزشتہ روز نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ ٹینس سمر کیمپ کا دورہ کیا اور سٹیٹ آف دی آرٹس ٹینس کورٹس میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا جا ئزہ لیا، انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب ظہور احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل امیر، سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی بھی موجودتھے، کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب شاہد زمان نے کہا ہے کہ ٹینس سمر کیمپ کے انعقاد کا مقصد گرمیوں کی تعطیلات میں بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع دینا ہے، ٹینس سمر کیمپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں، کھلاڑی محنت اور جذبے کیساتھ تربیت حاصل کریں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹینس کورٹس عالمی معیار کے مطابق ہیں جہاں تربیت سے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی،سینئر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں، کھلاڑی محنت سے ملک کا نام روشن کریں، سمر کیمپ سے ٹینس کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
سپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس سمر کیمپ میں کھلاڑیوں کو تین مرحلوں میں تربیت دی جائے گی
کیمپ میں ابتدائی طور پر 30لڑکے اور لڑکیاں تربیت حاصل کررہے ہیں جس میں انڈ8،10اور 15کھلاڑی شریک ہیں،سینئر کوچز طیب افتخار، میاں مشتاق، محمد الیاس اور عمران کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔