سٹی

ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا

دفعہ 144 کا نفاذ 3 جون سے 6 جون تک ہوگا

کسی بھی غیر قانونی عمل میں امتحانی امیدوار، عملا یا افسر ملوث ہوا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈی سی لاہور

لاہور (خبرنگار)ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔دفعہ 144 کا نفاذ 3 جون سے 6 جون تک ہوگا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔دفعہ 144 کا نفاذ 3 جون سے 6 جون تک ہوگا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی ایس سی ایگزامینیش سنٹر جوہر ٹاؤن، پنجاب گروپ آف کالجز غالب روڈ گلبرگ تھری پر دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن بوائز کیمپس گیٹ نمبر 2 اور گرلز کیمپس گیٹ نمبر 6 پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن بھی دفعہ 144 والے مقامات میں شامل ہے۔ضلعی انتظامیہ نے پی ایم ایس امتحانات کے پیش نظر 5 مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ مذکورہ مقامات میں صرف امیدوار یا متعلقہ افراد کا ہی داخلہ ممکن ہوگا۔امتحانی مراکز کے گرد 100 گز کے فاصلے تک نوٹس، کتابیں، احتجاج یا اسلحہ لانا ممنوع ہوگا۔ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر قانونی عمل میں امتحانی امیدوار، عملا یا افسر ملوث ہوا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button