چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس

لاہور (خبر نگار)
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں ڈی جی آڈٹ شیخ ندیم امجد،جوائنٹ سیکریٹری پاور ڈویژن غلام رسول انجم اور دیگر لیسکو افسران نے شرکت کی۔ ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران2010-11 سے 2015-16 تک کے آڈٹ پیروں کا جائزہ لیا گیا۔ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کے اس اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ فضل الٰہی، برانچ آڈٹ آفیسر شاہد یوسف بھٹی اور محمد فرحان نے شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر پی پی ایم سی میاں بشارت، آڈٹ آفیسر عارف اقبال، آڈٹ آفیسرمحمداقبال اور آڈٹ آفیسر محمد اکرام بھی موجود تھے۔ ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں لیسکو کے چیف انجینئر ڈویلپمنٹ طاہر مئیو، چیف فنانس آفیسر بشری عمران، چیف انجینئر سرور مغل، چیف انجینئر آصف مجید، ایس ای سول محمد فرقان سمیت تمام سرکلز کے ایس ایز نے بھی شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے ڈی جی آڈٹ کو آڈٹ پیراز کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

