پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نئی بھرتیوں اور محکمانہ ترقیوں کے حوالے سے اہم پیغام

ریکارڈ ترقیوں کے تسلسل میں آج سے پنجاب پولیس میں 8500 نئی پروموشنز کا آغاز ہوچکا ہے۔ آئی جی پنجاب

نئے خون اور جوش و جذبے سے لبریز نوجوان فورس کا حصہ بن کر شہریوں کی خدمت و حفاظت کے فرائض سر انجام دیں گے،آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس میں نئی بھرتیوں اور محکمانہ ترقیوں کے حوالے سے فورس اور عوام الناس کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ روایتی و ڈیجیٹل میڈیا پر نشر ہونے والے اپنے پیغام میں آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ریکارڈ ترقیوں کے تسلسل میں آج سے پنجاب پولیس میں 8500 نئی پروموشنز کا آغاز ہوچکا ہے۔ سال2009 بیج کے اے ایس آئیز کی پروموشنز کلئیر کر رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی 2010 بیج کے اے ایس آئیز کی ترقیوں کا بھی آغاز کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ چند ہفتوں میں کانسٹیبل سے ڈی ایس رینک پر رہ جانے والی تمام سیٹوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق ہزاروں افسران و اہلکاروں کو پروموشنز دیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہاکہ نئے خون اور جوش و جذبے سے سرشار نوجوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بنانے کیلئے نئی بھرتی شروع کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور پنجاب کابینہ نے پنجاب پولیس میں پولیس سٹیشن اسسٹنٹس اورسینئر سٹیشن اسسٹنٹس کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے، مذکورہ بھرتیوں کیلئے اشتہار آئندہ چند روز میں آ جائے گا، لہذا نوجوان امتحان کی تیاری شروع کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بھرتی کیلئے کمپیوٹر اینڈ کمیونیکیشن سکلز پر مبنی ٹیکنالوجی بیسڈ تحریری امتحان اور انٹرویو ہو گا جس میں نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت، شہریوں کی خدمت کے لئے جذبہ چیک کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ میرٹ کی بنیاد کئی سو نوکریاں باصلاحیت اور ہنرمند نوجوانوں کو دی جائیں گی۔
آئی جی پنجاب نے اپنے پیغام میں مزیدکہاکہ پولیس فورس میں نئے سب انسپکٹرز اور پی کیڈٹس کی بھرتیوں کے لئے بھی الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب سے اجازت طلب کر لی گئی ہے۔ کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز اور اے ایس آئیز کی سیٹوں پر منتخب ہونے کیلئے امتحان کی تیاری اب امیدواروں کو کرنی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نوجوان سب انسپکٹرز اور ُپرعزم کمپیوٹر گرایجویٹس موثر سروس ڈلیوری سے پنجاب پولیس کو پہلے سے بہتر ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم اور مہارتوں سے لیس اور میرٹ بیسڈ امتحانوں سے منتخب ہونے والے نئے نوجوان پاکستانیوں کی خدمت و حفاظت کا عظیم فریضہ سر انجام دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button