جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کے مسائل کے بروقت ازالے کیلئے متحرک،چھٹی کے دن آن لائن کچہری لگا لی

ڈاکٹر عثمان انور نے 1787 کمپلینٹ سنٹر میں موصولہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل خود چیک کیا۔

دانستہ تاخیر، کوتاہی یا سستی سامنے آنے پر ذمہ داران خود کو محکمانہ و قانونی کاروائی کیلئے تیار رکھیں، ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کے مسائل کے بروقت ازالے کیلئے بھرپور متحرک، چھٹی کے دن آن لائن کچہری لگا لی۔ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس کے1787 کمپلینٹ سنٹر میں موصولہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل خود چیک کیااور داد رسی میں تاخیر پر متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلبی کرتے ہوئے مسائل فوری حل کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے رائے ونڈ کے رہائشی حفیظ کی گاڑی چوری کا پرچہ درج نہ ہونے پر متعلقہ ایس پی اور شہری سے بذریعہ کانفرنس کال بات کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے 06 گھنٹوں کے اندر واقعہ کے اصل حقائق سامنے لانے اورشہری کو انصاف فراہمی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے شہری اللہ نواز کی چوری شدہ گاڑی برآمد نہ ہونے پر آر پی او کو ذاتی نگرانی میں مسئلہ حل کروانے کا حکم دیا۔بیوہ خاتون فرحت عارف سے مالی فراڈ کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری اور فوری ریکوری کیلئے متعلقہ ڈی پی او کو ٹاسک دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ کالز اور شکایات کے فی الفور ازالے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز 1787 سے بھجوائی گئی درخواستوں پر کاروائی کی خود نگرانی کرتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ دانستہ تاخیر، کوتاہی یا سستی سامنے آنے پر ذمہ داران خود کو محکمانہ و قانونی کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر انعام وحید خان اور ڈی آئی جی ذیشان اصغر،دیگر افسران آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button