لاہور (خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ اور سابق ایم پی اے عامر نواز چانڈیاکے گرد اینٹی کرپشن نے گھیرا تنگ کردیا۔ جاوید اقبال وڑائچ نے بشیرگارڈن، رائل گارڈن اور دی پرل سٹی ہاؤسنگ سکیمیں غیرقانونی طورپر منظورکروا کر کروڑوں روپے کا سرکار کونقصان پہنچایا۔ جاوید اقبال وڑائچ نے بلدیہ رحیم یار خان اور تحصیل کونسل رحیم یار خان کی سرکاری مشینری پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی ڈویلپمنٹ کیلئے استعمال کی۔ جاوید اقبال وڑائچ کی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں استعمال ہونے والی سرکاری مشینری کی مرمت بھی سرکاری خزانے سے ہوئی۔ جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 31مارچ کو صبح 10بجے طلب کرلیاہے۔قبل ازیں جاوید اقبال وڑائچ کواینٹی کرپشن پنجاب نے 27مارچ کو بھی طلب کیا تھامگر وہ پیش نہ ہوئے۔
سابق ایم پی اے تحریک انصاف عامر نواز چانڈیانے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے فارم ہاؤس تعمیر کرلیا۔ عامر نواز چانڈیانے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے بے نامی اراضی پر بھی قبضہ کیا۔عامر نواز چانڈیانے کوٹ سیمابااورترنڈہ سیوے خان میں محکمہ تعلیم اور میونسپل کارپوریشن میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کے عوض بھی بھاری رقم وصول کی۔ عامر نواز چانڈیانے اپنے حلقے کی ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکوں میں بھی بھاری رشوت وصول کی۔عامر نواز چانڈیاکو بھی اینٹی کرپشن پنجاب نے 31مارچ کوصبح 9بجے طلب کرلیاہے۔