پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک پر نئی بھرتی و محکمانہ پروموشن کا عمل جاری

صوبہ بھر میں سب انسپکٹرز کی1651 سیٹوں کو 20 فیصد نئی بھرتی، 20 فیصد پی کیڈٹس اور 60 فیصد محکمانہ پروموشنز سے مکمل کیا جائے گا۔

لاہور پولیس میں اے ایس آئی رینک کی 1138 آسامیوں میں سے 853 پر پروموشنز کی جارہی ہیں جبکہ 284 پی کیڈٹس کیلئے رکھی گئی ہیں۔

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک پر نئی بھرتی و محکمانہ پروموشن کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں سب انسپکٹرز کی 1300 نئی آسامیوں اور انسپکٹر رینک پر پروموشن سے خالی ہونے والی351 سیٹوں پر نئے سب انسپکٹرز کی بھرتی و پروموشن کی جا رہی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق سب انسپکٹرز کی مجموعی1651 سیٹوں کو 20 فیصد نئی بھرتی، 20 فیصد پی کیڈٹس اور 60 فیصد محکمانہ پروموشنز سے مکمل کیا جائے گا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب انسپکٹرز کی 309 سیٹوں میں سے 58 پر نئی بھرتی، 63 پی کیڈٹس جبکہ باقی 188کو پروموشنز کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
صوبہ بھر میں اے ایس آئی رینک کی 2110 نئی اور 1012 خالی ہونے والی سیٹوں کو بھی بھرتی و پروموشن سے مکمل کیا جائے گا۔3122 آسامیوں میں سے 2341 پر پروموشنز کی جائیں گی، 781 آسامیاں پی کیڈٹس کیلئے رکھی گئی ہیں لاہور پولیس میں اے ایس آئی رینک کی 1138 آسامیوں میں سے 853 پر پروموشنز کی جارہی ہیں جبکہ 284 پی کیڈٹس کیلئے رکھی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت سمیت تمام رینجز اور اضلاع میں بھرتی و پروموشن میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ آئندہ چند روز میں تمام سیٹیں قواعد و ضوابط کے مطابق نئی بھرتی اور اچھے ریکارڈ کے حامل افسران کی پروموشن سے مکمل ہو جائیں گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عزم و ولولے سے بھرپور اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بطور سب انسپکٹرز ملک و قوم کی خدمت کا موقع دیا جا رہا ہے، پنجاب پولیس کا حصہ بننے کے خواہشمند نوجوان بھرتی امتحان کی تیاری کا آغاز کر دیں۔ آئی جی پنجاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button