پنجا ب کے سکولوں میں ہیلتھ سکریننگ کے ڈیٹا کو محفوظ بنایا جائے گا۔ڈاکٹر جاویداکرم
لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ قانون سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقدہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمدرضا سرور،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن آغا نبیل، کلثوم ثاقب،برسٹرمدثراسحاق،محمدنادر،سعیدخان ودیگرافسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران سکول ہیلتھ سکریننگ کے اقدامات کاجائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالہ سے بریفنگ دی۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے معصوم بچوں کوخطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے سکول کی سطح پر سکریننگ کا فیصلہ کیاہے۔محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم سکول ہیلتھ سکریننگ کے حوالے سے اہم سٹیک ہولڈرزہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نویں جماعت کے امتحان سے پہلے ہر بچے کی تھیلیسمیاء سمیت مختلف بیماریوں سے بچنے کیلئے سکریننگ کی جائے گی۔محکمہ قانون کو اس حوالے سے قانون سازی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سے تجویزکردہ قانون سازی کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سکول ہیلتھ سکریننگ کے حوالہ سے ایک سٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔نویں جماعت سے ہیلتھ سکریننگ کے ذریعے پنجاب میں خطرناک بیماریوں کی شرح میں واضع کمی واقع ہوگی۔پنجا ب کے سکولوں میں ہیلتھ سکریننگ کے ڈیٹا کومحفوظ بنایاجائے گا۔نگران وزیر صحت نے مزیدکہاکہ سکول ہیلتھ سکریننگ کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی میں بائیوکیمسٹ،ڈاکٹرز، پیتھالوجسٹ اور پیڈریشن شامل کئے جائیں گے۔سکول ہیلتھ سکریننگ کے حوالہ سے پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔