سٹی

درجہ حرارت میں تبدیلی، ڈینگی لاروا ان ڈور سرویلنس بڑھانے کا فیصلہ

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ڈینگی ٹیموں کو احکامات جاری کر دیے

شہریوں سے اپیل ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں۔ ڈی سی لاہور

لاہور 6 جون:درجہ حرارت میں تبدیلی کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کا ڈینگی لاروا ان ڈور سرویلنس بڑھانے کا فیصلہ۔۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ڈینگی ٹیموں کو احکامات جاری کر دیے۔ڈی سی لاہور نے ڈینگی کے حوالے سے ٹیموں اور محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ٹیموں کو 30444 ہاٹ سپاٹس کی 100 فیصد چیکنگ کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق درجہ حرارت میں تبدیلی کے پیش نظرڈی سی لا ہور نے ڈینگی لاروا ان ڈور سرویلنس بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈینگی ٹیموں کو احکامات جاری کر دیے۔رافعہ حیدر نے ٹیموں کو 30444 ہاٹ سپاٹس کی 100 فیصد چیکنگ کی ہدایت کی۔درجہ حرارت بڑھنے پر ڈینگی مچھر ان ڈور جگہوں پر ٹھکانے بناتا ہے۔ ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایچ اوز ہاٹ سپاٹس چیکنگ اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کریں۔ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر سخت کاروائی کی جائے اور لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدرنے واضح کیا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ لازمی درج کروایا جائے۔زیر تعمیر عمارتوں، کباڑخانوں، ٹائر شاپس کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ عوام کے تعاون اور مدد حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈینگی آگاہی پھیلائی جائے۔رافعہ حیدرشہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button