تقریب میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر، وائس چانسلر ڈاکٹر بشری مرزا،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن اور طالبات کی بڑی تعداد موجودتھی
لاہور(خبر نگار)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کھیلوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے،لڑکیوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے کیلئے تاریخ میں پہلی بار پنک گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے لڑکیوں کاٹیلنٹ سامنے آئے گا،پنک گیمز 2023ء کی افتتاحی تقریب 7جون کو شام سات بجے پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوگی، پنک گیمز 10جون تک جاری رہیں گی،پہلی پنک گیمز 2023ء میں آرچری، ہاکی، کرکٹ، باسکٹ بال، اتھلیٹکس،ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہو ں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام لاہور کالج برائے وومن یونیورسٹی میں پہلی پنک گیمز کی مشعل روشن کرنے کی دوسری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ای لرننگ سنٹر کا بھی افتتاح کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر، وائس چانسلر ڈاکٹر بشری مرزا،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجودتھی،
ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر کو پہلی پنک گیمز 2023ء کا سفیر مقرر کیا گیا، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے مزیدکہا ہے کہ اب ہر سال وومن ڈے پر پنک گیمز کا انعقاد کیا جائے گا،انہوں نے کہا ہے کہ پہلی پنک گیمز 2023ء میں کھلاڑیوں کیلئے0 5لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں، اگلے سال انعامی رقم ایک کروڑ روپے کر دی جائے گی تاکہ خواتین کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ سپورٹس کو اپنا مستقبل بنائیں۔