رجسٹریوں کی انٹرنل ٹرانسفر کرنے والی سوسائیٹیز کے خلاف کاروائی کیجائے
لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے رجسٹریوں کی انٹرنل ٹرانسفر کرنے والی سوسائیٹیز کے خلاف کاروائی کیجائے۔ پراپرٹیز کی ای رجسٹریشن انقلابی پروگرام ہے۔اضلاع اس پر مکمل فوکس کریں۔کمشنرلاہور نے اضلاح کے تمام ڈی سیز سے سرکاری جگہوں پر قائم پٹرول پمپس کے سٹیٹس پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔
کمشنر لاہور نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریوں کے انتقال کا کام تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔صرف عدالتوں میں کیسز کے انتقال رہ گئے ہیں۔سوسائٹیز کےآڈٹ و مانیٹرنگ کیلئے اضلاع اور ایل ڈی اے ٹیمیں جوائنٹ آپریشن کریں۔جن سوسائیٹیز نے سرکار کو رقبہ جمع نہیں کرایا۔ان کیخلاف کاروائی کیجائے۔
کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی۔اے ڈی سی ذیشان رانجھا۔اے سی آر اظہارالحق۔ایم ڈی واسا غفرن احمد و دیگر افسران کی شرکت۔تمام ڈی سیز کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت۔