لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے گذ شتہ رو ز سٹی کیمپس میں نان ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن کے صا بق صدر/ ایڈمن آفیسر محمد عارف(مر حو م)کے نا م سے منسو ب نئے تعمیر ہو نے والے با ؤ عارف رہا ئشی بلا ک کا افتتا ح کیا جبکہ پرنسپل آفیسر سٹو ڈنٹس افیئر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف،رجسٹرار سجاد حیدر، صدر نان ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن اسد شاہ، پرا جیکٹ ڈائر یکٹر شاہنواز بخا ری،سینئر نائب صدر نان ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن مسٹر جا وید اقبال کے علا وہ سٹاف ممبران کی بڑ ی تعداد اس مو قع پر مو جو د تھی۔ رہا ئشی بلاک 24 گھروں (کوا رٹرز) پر مشتمل ہے جس میں ہر کوا رٹر دو کشادہ کمرو ں (باتھ، کچن) اور بنیا دی ضروریا ت زند گی کی سہو لیات سے آرا ستہ ہے اور یہ پراجیکٹ تقر یباً سا ڑھے تین کروڑ رو پوں کی لا گت سے دو سال کے عر صہ میں مکمل ہو ا۔
اُس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی نے ہمیشہ ہی اپنے ملا زمین کو آرام دہ رہا ئشی سہو لیات مہیا کرنے کی طرف کی خصو صی تو جہ دی ہے
نیز کوا ٹر مکینو ں کو قوا عد و ضوا بط کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ رہا ئشی ایر یا کو صا ف ستھرا رکھنے کی بھی تلقین کی۔اُ نہو ں نے کوا ٹرز کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود سہو لیات کا جا ئزہ لیا۔ بعد ازیں یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ روم میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں اُ نہو ں نے میر ٹ کی بنیاد پر گریڈ 01 سے گریڈ 04 کے کوا ٹر الا ٹ ہونے والے 24 ملا زمین کے در میان چابیا ں تقسیم کیں۔