تعلیمسٹی

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لمز(LUMS) کے وفد کی ملاقات

یونیورسٹی کے تعاون سے ایل ڈی اے لینڈ ریکارڈ ڈیجٹیلائزیشن اور جیو فینسنگ پر کام کیا جائے گا۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس اور سٹیلائٹ امیج کے استعمال سے لینڈ یوز کی مانیٹرنگ ہو گی۔ محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز نجی یونیورسٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ایل ڈی اے کو ریکارڈ مینجمنٹ کے جدید رجحانات پر استوار کرنے کے لیے لینڈ ریکارڈ ڈیجٹیلائزیشن اور جیو فینسنگ پر کام کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے تعاون سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس اور سٹیلائٹ امیج کے استعمال سے لینڈ یوز کی مانیٹرنگ ممکن بنائی جائے گی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے جدید رجحانات پر مبنی یونیورسٹی کی ریسرچ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر ریسرچ کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لمز کے ساتھ مل کر سرکاری افسران کی ٹیکنیکل ٹریننگ اور استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں چیف انجینئر اسرار سعید, ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر آصف حسین، ڈائر آئی ٹی عبد الباسط، ڈائریکٹر ماسٹر پلاننگ محمد فیصل و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button