سٹیکھیل

سپورٹس کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور سپورٹس ایسوسی ایشنز مل کر کام کررہے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب

قومی اور بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیتنے کیلئے گراس روٹ لیول سے کھلاڑی تیار کئے جائیں گے،سپورٹس ایسوسی ایشنز میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کریں

ڈی جی سپورٹس پنجاب اور سپورٹس ایسوسی ایشنز کے درمیان براہ راست رابطے سے مسائل فوری حل ہوں گے اور سپورٹس ترقی کریگی،ملک افتخار،میجر کاشف ودیگر

لاہور (خبر نگار) ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیرصدارت بدھ کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور سپورٹس ایسوسی ایشنز کے باہمی تعاون سے سپورٹس کے فروغ و ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دوسرا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ متوازی سپورٹس ایسوسی ایشن کے جھگڑوں سے کھلاڑیوں کا نقصان نہیں ہونا چاہئے، قومی اور بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیتنے کیلئے گراس روٹ لیول سے کھلاڑی تیار کئے جائیں گے، اجلاس میں سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران ملک افتخار، محمد جمیل، حافظ عمران بٹ، جاوید اصغر، محمدکشور، شہزاد اصغر، میجر کاشف، پروفیسر امتیاز، میاں اعجاز، محمد اشفاق، محمد سرور، ملک غلام عباس، رانا زاہد محمود، سید عثمان علی، عامر شہزاد بٹ، کنور خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ظہور احمد اور سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی بھی شریک تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور سپورٹس ایسوسی ایشنز مل کر کام کررہے ہیں، انٹرنیٹ کے جدید دور میں کھلاڑیوں کو گراؤند میں لانا بہت اہم ہے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آئندہ مالی سال میں ان کو وظائف دیئے جائیں گے اور تربیت کیلئے کیمپ بھی لگائے جائیں گے، سپورٹس ایسوسی ایشنز اپنے اپنے سپورٹس کیلنڈر کے مطابق سپورٹس ایونٹس منعقد کرائیں جس کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب ہر طرح سے تعاون کریگا، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے تاکہ باصلاحیت کھلاڑی آگے آئیں، ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے اپنا فون نمبر اور ای میل ایڈریس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں رابطہ کریں،مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی 600سے زائدجدید سہولیات اور ہزاروں ملازمین ہیں،یہ سب کچھ سپورٹس کے فروغ اور ترقی کیلئے ہیں، ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ شوٹنگ رینج بنانے پر غور کیا جارہا ہے،34نیشنل گیمز 2023میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو بھی جلد بلایا جائے گا،اجلاس میں نیشنل گیمز 2023ء بھی زیربحث آئی۔

ملک افتخار،میجر کاشف ودیگر نے ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل کھل کر بیان کئے اور ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا شکریہ ادا کیا کہ پہلی مرتبہ یہ موقع ملا ہے جس سے امید کی جاسکتی ہے کہ ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل اور سپورٹس ایسوسی ایشنز کے درمیان براہ راست رابطے سے مسائل فوری حل ہوں گے اور سپورٹس ترقی کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button