پاکستانسٹیسیاست

سینیٹر پروفیسر ساجد میرکا وفد کے ہمراہ جناح ہاوس لاہورکا دورہ

پی ٹی آ ئی نے احتجاج کی آ ڑ میں دہشت گردی کی ۔پروفیسر ساجد میر

شہدا اور غازیوں کی یاد گاروں ، حساس اداروں، عمارات اورجناح ہائوس کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔پروفیسر ساجد میر کی جناح ہاوس دورے موقع پر میڈیا سے گفتگو

لاہور(خبر نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے اپنے وفد کے ہمراہ بدھ کے روز جناح ہاوس لاہورکا دورہ کیا ۔انہیں 9 مئی کو احتجاج کے دوران ہونے والے نقصانات کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پی ٹی آ ئی نے احتجاج کی آ ڑ میں دہشت گردی کی ہے، یہ دہشت گردی اور ملک دشمنی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ،اسے آئینی اور جمہوری احتجاج نہیں کہا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوائیوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیوں میں کوئی رعایت نہیں برتنی چاہیے،ہر حملہ آور کی شناخت کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلائو گھیرائو کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے شہدا اور غازیوں کی یاد گاروں ، حساس اداروں، عمارات اورجناح ہائوس کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ان کے ہمراہ وفدکے ارکان میں رانا محمد شفیق خاں پسروری ،حافظ معتصم الہی ظہیر، حافظ یونس آزاد، ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی، حافظ بابر فاروق رحیمی، میاں فضل حق ثانی، حافظ محمد علی یزدانی، اورمیاں راشد بھی شامل تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button