پاکستانتعلیمسٹی

ایچ ای ڈی/ایس ای ڈی کے گریڈ 20 و بالا ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر خصوصی الاؤنس (%40) دینے کا معاملہ

محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے گریڈ 20 و بالا ملازمین/اساتذہ/پروفیسرز کو فی الفور خصوصی الاؤنس (بنیادی تنخواہ پر %40) مع واجبات دے کر معاشی عدم مساوات اور ناانصافی کو ختم کیا جائے

لاہور (خبرنگار) ہائیر ایجوکیشن سمیت سکول ایجوکیشن گریڈ 20 کے اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے گریڈ 20 و بالا ملازمین/اساتذہ/پروفیسرز کو فی الفور خصوصی الاؤنس (بنیادی تنخواہ پر %40) مع واجبات دے کر معاشی عدم مساوات اور ناانصافی کو ختم کیا جائے. اساتذہ کا کہنا ہے کہ
مالی سال 2021-2022ء کے بجٹ میں وفاقی ملازمین (بی ایس 1 تا 22) کو بنیادی تنخواہ پر %25 ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس یا اسپیشل الاؤنس دیا گیا. اسی طرز پر حکومت پنجاب/ ایچ ای ڈی /ایس ای ڈی نے گریڈ بیس کے سوا اپنے تمام ملازمین (بی ایس 1 تا 19) کو مذکورہ خصوصی الاؤنس دے دیا اور اسی طرح یکم مارچ 2022ء کو وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین (بی ایس1 تا 22) کو بنیادی تنخواہ پر مزید %15 خصوصی الاؤنس دیا گیا. اسی طرز پر حکومت پنجاب/ایچ ای ڈی/ایس ای ڈی نے ایک بار پھر گریڈ 20 کے ملازمین/اساتذہ کے سوا دیگر اساتذہ (بی ایس 1 تا19) کو خصوصی الاؤنس دےدیا. یوں مجموعی طور پر حکومت پنجاب کی جانب سے ایچ ای ڈی اور ایس ای ڈی کے ملازمین (بی ایس 1 تا 19) کو بنیادی تنخواہ پر کل % 40 خصوصی الاؤنس دیا گیا ہے جبکہ انھی محکموں کے گریڈ 20 کے ملازمین و اساتذہ کو مذکورہ خصوصی الاؤنس سے کلی طور پر محروم رکھا گیا ہے. بدقسمتی سے حکومت پنجاب کے ان دو محکموں : ایچ ای ڈی اور ایس ای ڈی کے گریڈ 20 و بالا کے ملازمین ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے اور متعدد درخواستوں کے باوجود مذکورہ %40 خصوصی الاؤنس سے محروم ہیں جو کہ ناانصافی اور امتیازی سلوک کے مترادف ہے.
اِس معاشی ناانصافی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے گریڈ 19 اور بعض صورتوں میں گریڈ 18 کے ملازمین/اساتذہ کی تنخواہیں گریڈ 20 و بالا کے ملازمین/اساتذہ کی تنخواہوں سے بڑھ گئی ہیںجس سے اِن محکموں کے گریڈ 20 کے ملازمین/اساتذہ میں بے حد بے چینی اور احساسِ محرومی پایا جاتا ہے. مزید بر آں, گریڈ 20 کے ان ملازمین/اساتذہ کو دیگر محکموں کی طرح کسی بھی طرح کا ایگزیکٹو الاؤنس ( جو کہ بنیادی تنخواہ کا کم از کم 100 فیصد ہوتا ہے) بھی نہیں ملتا ہے اور اب انھیں خصوصی الاؤنس %40 سے بھی محروم کردیا گیا ہے.
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان محکموں کے وہ ملازمین/اساتذہ جو گریڈ 19 میں خصوصی الاؤنس لے رہے تھےگریڈ 20 میں پروموشن کے بعد بجائے یہ کہ انھیں گریڈ 20 کے حساب سے خصوصی الاؤنس ملتا ہے انھیں گریڈ 19 والے الاؤنس سے بھی محروم کردیا گیا ہے. یوں ان کی تنخواہ پہلے سے بھی کم ہوگئی ہے.
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ دونوں محکموں میں بی ایس 20 کی کم و بیش 750 منظور شدہ اسامیوں پر صرف 615 گریڈ بیس کے اساتذہ (مرد و خواتین ) کام کررہے ہیں. اگر انھیں بنیادی تنخواہ پر %40 کے حساب سے خصوصی الاؤنس دیا جاتا ہے تو فی ٹیچر/پروفیسر -/39635 روپے ماہانہ اور 615 ملازمین/اساتذہ کو سالانہ صرف 30 کروڑ روپے کا بجٹ درکار ہوگا.
مذکورہ بالا تمام ملازمین نے اس حوالے سے حکومتِ پنجاب وغیرہ کے خلاف ہنوز کسی قسم کی عدالتی کارروائی کا آغاز نہیں کیا ہے.
مذکورہ ملازمین آئین کے ارٹیکل 4 اور 25 کے تحت درج آئینی معاشی تحفظ کے حقدار ہیں.
سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے پاس گریڈ 20 کے ان ملازمین/اساتذہ کے حق میں ہر طرح سے مکمل کیس عرصۂ دراز سے زیر التوا ہے اور نامعلوم وجوہ کی بنا پر ہنوز چیف سیکرٹری/وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال نہیں کیا جارہا .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button