سٹیسیاست

حکومت کی طرف سے یکم جولائی سے بازار رات آٹھ بجے بند کرنے کا اعلان تشویشناک ہے

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت، حکومت غریبوں سے علاج معالجے کی سہولت چھین لینا چاہتی ہے

پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار انتہائی ناگفتہ بہ اور قابل رحم ہےامیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری

لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے یکم جولائی سے بازار رات آٹھ بجے بند کرنے کا اعلان تشویشناک ہے۔ حکومت لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی نجائے ان سے روزگار بھی چھین لینا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس فیصلے کو فوری واپس لے۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 400فیصد تک اضافہ قابل مذمت ہے اس اضافے سے بوجھ غریب مریضوں پر پڑے گا۔ نئی متعارف ہونے والی 49ادویات کی قیمتیں بھی آغاز سے آسما ن سے باتیں کر رہی ہیں۔حکمرانوں نے غریب اور متوسط عوام سے علاج معالجے کی سہولت کو بھی چھین لیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ حکمرانی کی علامت ہے۔ ا ہر دوسرے دن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے مگر اس کی روک تھام کے لئے حکومتی ادارے خواب خرگوش میں مصروف ہیں۔ ایک طرف دل کے امراض، شوگر،بلڈ پریشر، کینسر اور جان بچانے والی ادویات بھی مہنگی ہو گئیں ہیں جبکہ دوسری جانب سٹی سکین، کنٹراس کے لئے انجکشن نایاب ہو گیا ہے مریض 3500والا انجکشن دس ہزار میں خرید نے پر مجبور ہیں۔ ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل اور مشکلات کا ادراک ہی نہیں۔حکمران طبقہ اپنے بنک بیلنس میں اضافے کے لیے لوٹ مارکرنے میں مصروف ہے۔ ملک میں پہلے ہی عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر نہیں۔فارماسوٹیکل کمپنیاں پیسہ کمانے کے لالچ میں بالکل بے حس ہوچکی ہیں۔ پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار انتہائی ناگفتہ بہ اور قابل رحم ہے۔عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیزمیسرنہیں۔مفت ادویات بھی کمیشن مافیااور رشوت خوروں کی نذرہوچکی ہیں۔ غریب اور متوسط طبقہ کے مریض علاج معالجہ کی استطاعت نہیں رکھتے،ایسے فیصلے عوام کی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا کوئی احساس نہیں۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ ایک تو پہلے ہی روزی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے، اوپر سے ادویات جیسی بنیادی ضروت کی قیمتوں میں اضافے کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔ معاشرے میں پائی جانے والی تشویش اور اضطراب سے عوام میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے۔ پاکستان عملاً مسائلستان بن چکا ہے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان حال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button