جرم و سزاسٹی

کچہ آپریشن آپ ڈیٹ// آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس کا گرینڈ کچہ آپریشن 60 ویں روز بھی جاری رہا

02 ماہ کے دوران آپریشن میں 12خطرناک ڈاکو ہلاک، 8 سے زائد زخمی، 26 سرنڈر جبکہ51 ڈاکو گرفتارہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس

پولیس ٹیموں کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مجرمان کی بیخ کنی کیلئے ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری رکھی جائیں، آئی جی پنجاب کی ہدایت

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا گرینڈ کچہ آپریشن 60 ویں روز بھی جاری رہا اور پولیس کے بہادر جانبازوں نے کچہ کے ڈاکوؤں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ٹیمیں کلئیر کروائے گئے کچہ کے علاقوں میں امن و امان کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار و مستعد ہیں اور کچہ کریمینلز کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ مجرمان کی بیخ کنی کیلئے ٹارگٹڈ کاروائیوں اور پولیس ٹیموں کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں تیزی لائی جائے اورڈاکوؤں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں کا بھی خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 02 ماہ کے دوران کچہ آپریشن میں 12خطرناک ڈاکو ہلاک، 8 سے زائد زخمی، 26 سرنڈر جبکہ51 ڈاکو گرفتار کیے گئے، دوران آپریشن آپریشن میں ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار محمد قاسم شہید جبکہ 03 زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نو گو ایریا سمجھی جانے والی 60 ہزار ایکڑ کے لگ بھگ اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ کلئیر کرائے گئے علاقوں میں 03 پولیس کمیونٹی سکول، 02 ڈسپنسریاں قائم کی گئیں ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہپولیس نے آپریشن کے دوران کچہ کریمینلز کے درجنوں خفیہ ٹھکانے، کمین گاہیں اور مورچے تباہ و مسمار اور نظر آتش کر دئیے جبکہ ڈاکوؤں سے برآمد اسلحہ میں 12.7 مشین گنیں (اینٹی ائیر کرافٹ)، راکٹ لانچرز، جی تھری، ایس ایم جی، ایل ایم جیز، کلاشنکوف، رپیٹرز، ہینڈ گرنیڈ اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں، کچی مورو، کچہ جمال،کچہ عمرانی، چک کپڑا، چک چراغ شاہ، جونگو ٹھنڈی، خیر پور بمبلی، چک چانڈیہ، رکھ شاہوالی،کچہ راضی سے کریمنلز گینگ کا صفایا کرکے حکومت کی رٹ قائم کی گئی ہے۔بنگیانی، سکھانی، عمرانی، لنڈ، دلانی، پٹ اور سادانی گینگ سمیت ہیڈ منی کے مجرمان بھاگنے پر مجبور ہوگئے،کمین گاہوں سمیت دیگر مقامات پر پولیس پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔ آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او راجن پور کچہ کے آپریشن ایریا میں فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ موجود،آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button