پاکستانسٹیسیاستکاروبار

خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہے،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض

خواتین کی مہارت کو اجاگر کرنے کیلئے ای روزگار پروگرام کے تحت تربیت دی جارہی ہے، فری لانسنگ کا ہنر سیکھ کرخواتین کروڑوں روپے کمارہی ہیں

محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام ای لائبریری میں ہونے والے پنک گیمز فری لانسنگ سیمینار سے ماہرین نے بھی خطاب کیا

لاہور (خبر نگار)۔مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہے، قوموں کی ترقی خواتین کی ترقی میں مضمر ہے، خواتین کے سپورٹس ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے پہلی مرتبہ پنک گیمز منعقد کی جارہی ہیں، خواتین کی مہارت کو اجاگر کرنے کیلئے ای روزگار پروگرام کے تحت تربیت دی جارہی ہے، فری لانسنگ کا ہنر سیکھ کر خواتین کروڑوں روپے کمارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام ای لائبریری میں پنک گیمز فری لانسنگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمنار میں ڈی جی پنجاب فوڈا تھارٹی راجہ جہانگیرانور،ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر، اے آئی ماہر عرفان ملک اورسکلز ٹرینر عمیر جلیانوالہ ودیگر نے بھی خطاب کیا، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکیاں دور جدید کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں، ای روزگار پروگرام کے ذریعے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب خواتین کو بااختیار بنانے کی تربیت دے رہا ہے جس سے اب ہزاروں نوجوان تربیت لیکر اپنا باعزت روزگار کمارہے ہیں، خواتین کو آگے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے پہلی بار پنک گیمز ہورہی ہیں جس کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر کا کاوشیں قابل تحسین ہیں، لڑکیوں کو بھی آگے بڑھنے کے لئے مواقع ملنے چاہیں، پنک گیمز اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈا تھارٹی راجہ جہانگیرانورنے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کیلئے مطالعہ کرنے کی عادت اپنانی چاہئے، کتاب بینی سے آئیڈیا ز آتے ہیں جس کو عملی جامہ پہنا کرمیابی حاصل کی جاسکتی ہے، نوجوان نئے نئے آئیڈیاز لائیں اور محنت کرکے ان پر عمل بھی کریں،ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے اچھا معاشرہ تشکیل پاتا ہے، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے ساتھ مل کر پنک گیمز منعقد کی جارہی ہیں جس میں درجنوں یونیورسٹیز کی ہزاروں طالبات حصہ لے رہی ہیں، پنک گیمز میں خواتین کی سپورٹس کے علاوہ دیگر صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے فری لانسنگ سیمینار کے ذریعے ماہرین طالبات کی بہترین رہنمائی
کررہے ہیں، ہفتہ کے روز کامیاب خواتین کا بھی سیمینار منعقد کرائیں گے تاکہ نوجوان طالبات ان کے تجربات سے استفادہ کریں۔سیمینار میں ای روزگار پروگرام سے تربیت حاصل کرکے اپنا روزگار کمانے والے خاتون ندرت خان نے کہا کہ شادی کے بعد مالی مسائل بہت زیادہ تھے،

ای روزگار پروگرام سے تربیت حاصل کرکے میں اب ماہانہ ہزاروں ڈالر کمارہی ہوں،میں نے اپنا گھر خود بنایا ہے اور اپنی گاڑی بھی لی ہے، نوجوان لڑکیوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ ای روزگار پروگرام سے تربیت حاصل کرکے بااختیار بنیں،مہمان خصوصی مشیر کھیل پنجاب کو ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر کو سوینئر پیش کیا اور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر دیا، سیمینار کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button