پاکستانجرم و سزاسٹی

انسپکٹررینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب سی پی او میں منعقد، انسپکٹرز کے اہل خانہ کی بھی شرکت

ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر افسران نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ترقی پانے والے 30 انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔

ایف آئی آرز اندارج میں ہرگز تاخیر نہ کریں،میرٹ پر تفتیش سے مظلوم کو انصاف فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے حال ہی میں انسپکٹر رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر پولیس افسران نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ترقی پانے والے 30 انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔تقریب میں ترقی پانے والے پولیس افسران کے اہل خانہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب نے انسپکٹر رینک پر پروموشن پر تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب بھر میں 8300 سے زائد ترقیاں کی جا چکی ہیں، پٹرولنگ پولیس میں 600 پروموشنز، سی ٹی ڈی کا سروس سٹرکچر درست کیا گیا ہے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سپاہ کی ہیلتھ پروفائل مکمل، بار بار سزا یافتہ ملازمین کی سائیکولوجیکل پروفائلنگ کریں گے،سپاہ کی ویلفیئر، پروموشن، استعداد کار کیلئے تمام وسائل اور فنڈز کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ایف آئی آرز اندارج میں ہرگز تاخیر نہ کریں،میرٹ پر تفتیش سے مظلوم کو انصاف کی فی الفور فراہم یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز اور ٹولز سے خود کو ہم آہنگ کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اندرون و بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے اور سنگین جرائم میں ملوث خطرناک مجرمان کو قانون کے شکنجے میں لاکر عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button